رسائی کے لنکس

ہلمند میں خودکش حملہ، ایک پولیس اہل کار ہلاک


An emergency medical worker rests against a wall outside the Matei Bals hospital in Bucharest, Romania, where officials say an early-morning fire killed four people.
An emergency medical worker rests against a wall outside the Matei Bals hospital in Bucharest, Romania, where officials say an early-morning fire killed four people.

افغان عہدے داروں نے کہا ہے کہ جمعے کے روز جنوبی صوبے ہلمند میں ایک خودکش کار بم دھماکے میں ایک پولیس اہل کار ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص نے صوبائی دارالحکومت لشکرگاہ میں سرحدی پولیس کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا۔

ہلمند بارڈر پولیس کے کمانڈر کرنل محمد ظاہر نے بتایا کہ ہم نے آمد و رفت کے مرکزی راستوں پر سیکیورٹی انتظامات کر رکھے ہیں لیکن عسکریت پسندوں نے ایک قریبی احاطے سے ہمارے مرکز پر حملہ کیا۔

ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

افغان صوبے ہلمند میں طالبان نمایاں طور پر فعال ہیں۔

XS
SM
MD
LG