رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان پہنچ گئی


بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے باہر آرہی ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے باہر آرہی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعے سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں مومن الحق، تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسین شانتو، محمود اللہ، محمد مٹھن، لٹن کمار داس ، تیجل الاسلام ، نعیم حسن ، عبادت حسین، ابو جاوید چوہدری راہی، الامین حسین، روبیل حسین، سومیا سرکار اور عملے کے ارکان شامل ہیں۔

مہمان ٹیم جمعرات کو پریکٹس کرے گی اور جمعے کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کا مقابلہ کرے گی۔

یاد رہے کہ مہمان اور میزبان ٹیم کے درمیان دو مرحلوں میں ٹیسٹ سیریز کے تحت دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹیسٹ سات فروری سے 11 فروری تک راولپنڈی میں جب کہ دوسرا ٹیسٹ پی ایس ایل سیزن فائیو کے بعد پانچ اپریل سے نو اپریل تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

بگلہ دیش ٹیم پاکستان روانگی سے قبل مقامی ائیرپورٹ پر موجود ہے
بگلہ دیش ٹیم پاکستان روانگی سے قبل مقامی ائیرپورٹ پر موجود ہے

ادھر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ رچی ریچڈسن میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

نائجل لونگ اور کریس جیفینی بطور امپائر، میریس ایراسمس ٹی وی امپائر اور شوزیب رضا چوتھے امپائر ہوں گے۔ تمام غیر ملکی میچ آفیشلز ماضی میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

بنگلہ دیش کے سیکیورٹی وفد نے منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ کر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔

سیکیورٹی ٹیم نے ڈریسنگ روم اور دیگر مقامات کا دورہ کیا جب کہ اس موقع پر ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ ذاکر خان نے وفد کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی تھی۔

XS
SM
MD
LG