رسائی کے لنکس

logo-print

بلی آئلش آسکر ایوارڈز کی تقریب میں لائیو پرفارم کریں گی


بلی آئلش نے گزشتہ اتوار کو منعقد ہونے والی تقریب میں چار گریمی ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔

گریمی ایوارڈ 2020 جیتنے والی گلوکارہ بلی آئلش اگلے ماہ لاس اینجلس میں ہونے والی آسکر ایوارڈز کی تقریب میں لائیو پرفارم کریں گی۔

تقریب کے منتظمین نے عندیہ دیا ہے کہ آئلش تقریب میں جیمر بانڈ کا نیا تھیم سانگ اپنی آواز میں ریکارڈ کرائیں گی۔

آئلش اور 'اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز' نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ آئلش 'ایک خاص پرفارمنس' کی غرض سے آسکر کی تقریب میں پرفارم کریں گی۔

بلی نے گزشتہ اتوار کو منعقد ہونے والی تقریب میں چار گریمی ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز ' کے مطابق بلی آئلش دوسری اداکارہ ہیں جو بیک وقت چار گریمی ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

آسکر کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق کرسٹینا ایریو، آسکر یافتہ ایلٹن جان، اڈینا مینزیل، کریسی میٹز اور رینڈی نیومین تقریب میں اس سال کے لیے نامزد گانوں پر پرفارم کریں گے۔

یاد رہے کہ 92 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب نو فروری کو ڈولبی تھیٹر ہالی وڈ میں منعقد ہو گی جسے دنیا بھر میں براہِ راست دیکھا جا سکتا ہے۔

آسکر کی تقریب میں پرفارم کرنے والوں میں گلوکارہ ایروو بھی شامل جنہیں جنہیں اوریجنل سانگ کی کیٹیگری کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ایروو فلم ہیریٹ میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں اور انہیں بہترین اداکارہ کی کیٹیگری کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایلٹن جان کو چار کیٹیگریز میں نامزدگی ملی ہے جب کہ اڈینا مینزیل کو فلم 'فروزن' کے گانے 'لیٹ اٹ گو ' کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

'بیڈ گائے' کی گلوکارہ اور معاون مصنفہ بلی جیمز بانڈ سیریز کی آنے والی فلم 'نو ٹائم ٹو ڈائی' کا ایک گانا اپنی آواز میں ریکارڈ کرائیں گی۔ اگرچہ فلم اپریل میں ریلیز ہوگی لیکن ابھی تک اس کا ایک بھی گانا ریلیز نہیں ہوا ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG