رسائی کے لنکس

لندن میں پاکستان مخالف مہم، برطانوی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب


لندن کی ایک ٹیکسی پر پاکستان مخالف نعرہ
لندن کی ایک ٹیکسی پر پاکستان مخالف نعرہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو طلب کرکے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے پر شديد تحفظات کا اظہار کیا۔

علی رانا

دفتر خارجہ نے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف مہم اور آزاد بلوچستان کے بینرز و پوسٹرز لگائے جانے پر برطانوی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شديد تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو طلب کرکے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے پر شديد تحفظات کا اظہار کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے کو پاکستان کی داخلی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ قرار دیا۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے برطانوی حکومت کو شديد تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اشتہارات اور ان میں بدنیتی پر مبنی مواد پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ورزی ہیں، ایک دوست ملک کی سرزمین کو پاکستان مخالف بدنیتی پر مبنی مہم کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرز کے مطابق پاکستان اس مہم کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 6 مختلف علیحدگی پسند تنظیموں نے 5 نومبر کو لندن میں اجتجاجی مظاہرہ کا اعلان کر رکھا ہے جس میں ڈاکٹر اللہ نذر کی اہلیہ،اسلم بلوچ کی بہن اور سوہنا بگتی کے اہل خانہ کے مبینہ اغوا پر احتجاج کیا جائے گا،

لندن کی سڑکوں پر گاڑیوں پر آزاد بلوچستان کے نعرہ پر مبنی سٹیکرز لگائے گئے اور ان کی تصاوير سوشل میڈیا پر موجود ہیں جن کی وجہ سے حکومت پاکستان نے بھرپور رد عمل ظاہر کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG