رسائی کے لنکس

ہالی وڈ لیجنڈ کرک ڈگلس 103 سال کی عمر میں چل بسے


کرک ڈگلس (فائل فوٹو)
کرک ڈگلس (فائل فوٹو)

ہالی وڈ سنیما کے ابتدائی دور کے آخری سپر اسٹار تصور کیے جانے والے اداکار کرک ڈگلس 103 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بیورلی ہلز میں موجود ان کے بیٹے مائیکل ڈگلس نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ اسپارٹاکس اور پاتھس آف کلوری ان کی شاندار فلمیں تھیں جن میں ان کے فن کے مظاہرے کو لوگ آج تک نہیں بھولے۔

وہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی تھے جن کا نام 1940 میں ریلیز ہونے والی فلموں میں خوب چمکا۔ وہ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے کبھی زوال نہیں دیکھا اور ساری زندگی شہرت میں گزاری۔

ان کا کیریئر 60 برس پر محیط تھا۔ اس دوران انہوں نے تقریبا 100 فلموں میں کام کیا تاہم اسی دوران ان پر ہونے والے فالج کے حملے نے انہیں فلموں سے دور کر دیا لیکن اپنے چاہنے والوں کی دلوں میں ان کے نقوش ہمیشہ انمٹ رہے۔

ہالی وڈ اور پوری دنیا سے سوشل میڈیا پرکرک ڈگلس کوخراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ اپنے ایک پیغام میں ڈائریکٹراسٹیون اسپیلبرگ نے کہا کہ ڈگلس نے اپنا کرشمہ آخری دم تک برقرار رکھا۔

اداکار جیسن الیگزینڈر نے ڈگلس کی تعریف ایک اسٹار اور بہترین انسان کی علامت کے طور پر کی۔

آسکر ایوارڈ دینے والے ادارے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ہالی وڈ کے ایک لیجنڈ کو الوداع۔

ڈگلس نے دو شادیاں کی، دوسری شادی 1954 میں این بائڈنس کے ساتھ ہوئی۔ دونوں نے زندگی کے 65 سال ایک ساتھ گزارے۔

XS
SM
MD
LG