رسائی کے لنکس

ایران: صدر روحانی نے دوسری مدت کے لیے حلف اٹھا لیا


ایران کے صدر حسن روحانی

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس ارغچی  نے سرکاری ٹیلی وژن پر کہا ہے کہ ملک ان نئی پابندیوں پر مناسب رد عمل ظاہر کرے گا۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے مئی میں صدارتی انتخاب با آسانی جیتنےکے بعد ہفتےکے روز اپنی دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھا لیا ۔

روحانی نے، جنہیں ایک اعتدال پسند لیڈر سمجھا جاتا ہے ، ایران کی دنیا سے تقریبا ٍ ٍ ً الگ تھلگ دور میں اس وقت قیادت کی جب انہوں نے اپنے ملک کے خلاف پابندیاں اٹھانے کے بدلے 2015 میں کئی عالمی طاقتوں کے ساتھ ایک جوہری معاہدے پر دستخط کیے ۔

تاہم اس ہفتےکے شروع میں امریکہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی تصدیق کی ہے جس کے نتیجے میں ایران نے امریکہ پر اس معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس ارغچی نے سرکاری ٹیلی وژن پر کہا ہے کہ ملک ان نئی پابندیوں پر مناسب رد عمل ظاہر کرے گا۔

ایران کے خلاف نئی پابندیاں اس پیکیج کا حصہ ہے جس میں روس اور شمالی کوریا پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔اس بل کا مقصدہ ایرانی بالسٹک میزائل کے پروگرام میں شامل ہر ملک یا ادارے کو امریکہ میں داخلےسے روکتا ہے ، اور ایرانی پروگرام سے منسلک افراد یا اداروں کی امریکہ میں موجو داملاک کی خرید و فروخت کو روکتا ہے ۔

اقوام متحدہ کےلئے امریکی سفیر نکی ہیلی نے ایران کی جانب سے راکٹ لے جانے والے ایک سیٹلائٹ کی مبینہ لانچنگ کی بدھ کے روز مذمت کی، جو کسی بالسٹک میزائل میں ممکنہ طور پر استعمال ہونے والی ٹکنالوجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو چاہئے کہ وہ ایران کو سلامتی کونسل کی ان قرار دادوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ یہ یقینی بنانے کےلیے چوکس رہے گا کہ ایران کو ایسے رویے پر جواب دہ ٹھہرایا جائے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے دوسرے ملکوں کو ایران کے تخریبی اور خطرناک اقدامات روکنے کا مطالبہ کرنے میں امریکہ کے ساتھ شامل ہونے پر زور دیا ۔

یہ بڑھتی ہوئی کشیدگی روحانی کےلیے ایسےمیں مسائل پیدا کر سکتی ہے جب وہ اپنی دوسری صدارتی مدت میں داخل ہو رہےہیں ، جسے انہوں نے مغربی ملکوں کے ساتھ کام کرنے کی اپنی رضامندی کی بنیاد پر جیتا ہے ۔

اس ہفتے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی دعا لینے کے بعد کہا کہ ہم کبھی بھی الگ تھلگ ہونا قبول نہیں کریں گے ۔ جوہری معاہدہ ایران کی جانب سے بین الاقوامی اسٹیج پر خیر سگالی کی ایک علامت ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG