رسائی کے لنکس

تہران حملوں کا 'مرکزی منصوبہ ساز ہلاک'


 آیت اللہ خمینی کا مزار (فائل فوٹو)
آیت اللہ خمینی کا مزار (فائل فوٹو)

ایرانی حکام نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے تہران میں ہونے والے دو مہلک حملوں میں مبینہ طور پر ملوث چھ افراد کو گر فتار کر لیا ہے۔

ان حملوں میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی 'فارس' نے کردستان صوبے کے محکمہ انصاف کے سربراہ علی اکبر گاروسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ "وہ چھ افراد جو یقینی طور پر بدھ کو تہران میں ہونے والے حملوں کے ساتھ منسلک تھے، کی شناخت کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔"

ایران نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس کی سکیورٹی فورسز نے ان حملوں کے منصوبہ ساز کو ہفتہ کو ہلاک کر دیا اور ان سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن پر عسکریت پسندوں کی مدد کرنے کو شبہ تھا۔

ایرانی پارلیمان اور آیت اللہ خمینی کے مزار پر حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

ایرانی حکام نے بتایا تھا کہ حملہ آور ایرانی شہری تھے۔

XS
SM
MD
LG