رسائی کے لنکس

کراچی: امریکی قونصل خانے کی ویب سائٹ سندھی زبان میں


قونصل خانے کی ویب سائٹ کو انگریزی اور اردو کے بعد، سندھی زبان میں پیش بھی کیا گیا ہے۔۔ ویب سائٹ پر انگریزی اور اردو زبان کی طرح قونصل خانے کی تمام تفصیلات، اپڈیٹس، خبریں، پیغامات کے تمام تر لنکس سندھی زبان میں ہوں گے

کراچی: امریکی قونصل خانے کراچی کی ویب سائٹ اب سندھی زبان میں بھی دستیاب ہے۔ منگل کے روز امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے سندھی ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

برائن ہیتھ نے کہا کہ 'ہم پہلی بار سندھی زبان میں اپنی ویب سائٹ پیش کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں، جبکہ اسی ماہ ویب سائٹ کو پہلے ہی اردو زبان میں پیش کیا جا چکا ہے۔

ایک سال سے زائد عرصہ سے قونصل خانے کی جانب سے پریس ریلیز اور سوشل میڈیا پر سندھی زبان میں پیغامات پوسٹ کئےجاتے رہے ہیں۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ 'ویب سائٹ کے سندھی زبان میں ہونے کا مقصد پاکستان میں سندھی زبان بولنے والوں تک قونصلیٹ کی رسائی ممکن بنانا ہے۔ اس کا مقصد امریکیوں اور پاکستانیوں کو ایک دوسرے کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرنا ہے'۔

یوں، انگریزی زبان اور اردو زبان کے بعد، اب امریکی قونصل خانہ کراچی کی ویب سائٹ سندھی زبان میں بھی دستیاب ہو گئی ہے۔

ویب سائٹ پر انگریزی اور اردو زبان کی طرح قونصل خانے کی تمام تفصیلات، اپڈیٹس، خبریں، پیغامات کے تمام تر لنکس سندھی زبان میں ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG