رسائی کے لنکس

logo-print

امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں کی اردو ویب سائٹس کا افتتاح


پاکستان کی قومی زبان اردو میں ترتیب دی گئی اِن ویب سائٹس کے اجراٴپر امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ ’اب پاکستان بھر میں اردو سمجھنے والے افراد اِن ویب سائٹس کے ذریعے امریکی حکومت کے زیر انتظام جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں گے‘

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے منگل کو اپنے دورہٴکراچی کے دوران امریکی مشن کے زیر اہتمام اردو ویب سائٹس کا افتتاح کیا۔

اِس موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، سفیر نے کہا کہ اب اسلام آباد سفارت خانے اور کراچی، پشاور اور لاہور میں موجود تینوں قونصل خانوں کی جامع اردو ویب سائٹس موجود ہیں۔

پاکستان کی قومی زبان اردو میں ترتیب دی گئی ان ویب سائٹس کے اجراٴ پر امریکی سفیر رچرڈاولسن نے کہاہے کہ اب پاکستان بھر میں اردو سمجھنے والے افراد ان ویب سائٹس کے ذریعے امریکی حکومت کے زیر انتظام جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں گے۔

امریکی سفارت خانے کے ایک پریس رلیز کے مطابق، سفیر نے مزید کہا کہ امریکی ویزا اور تبادلہ پروگراموں کیلئے درخواست دینے کے خواہشمند افراد کیلئے بھی یہ سہولت انتہائی معاون ثابت ہوگی۔

امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں کی اردو ویب سائٹس کے ذریعے پاکستانی صارفین امریکی حکومت خاص طور پر امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ)، یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن (یو ایس ای ایف پی)، ایجوکیشن یو ایس اے اور امریکی کمرشل سروس کے بارے میں معلومات اور ان کی انفرادی ویب سائٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ، اِن اردو ویب سائٹس کے ذریعے امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

یہ ویب سائٹس مندرجہ ذیل ہیں:

امریکی سفارت خانہ اسلام آباد: www.urdu.pakistan.usembassy.gov

امریکی قونصل خانہ لاہور: www.urdu.lahore.usconsulate.gov

امریکی قونصل خانہ پشاور: www.urdu.peshawar.usconsulate.gov

امریکی قونصل خانہ کراچی: www.urdu.karachi.usconsulate.gov

XS
SM
MD
LG