رسائی کے لنکس

ٹوکیو اولمپکس: تمام کھلاڑیوں کو کرونا ویکسین دینے کی تجویز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے رکن ڈک پاؤنڈ کا کہنا ہے کہ رواں برس منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کو منسوخی سے بچانے کے لیے تمام کھلاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کرونا وائرس ویکسین دی جانی چاہیے۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق بین الاقوامی اولمپک کمیٹی میں طویل مدت تک خدمات انجام دینے والے کینیڈا کے ڈک پاؤنڈ کا کہنا ہے کہ اگر تمام کھلاڑیوں کو پہلے سے وبائی مرض سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی جائے تو دنیا بھر کے کھلاڑی اولمپکس میں شرکت کر سکیں گے اور اولمپک گیمز کا انعقاد بھی ممکن ہو سکے گا۔

'اے ایف پی' نے 'اسکائی نیوز' کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ حکومت اور برٹش اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان جولائی تک کھلاڑیوں کو کرونا وائرس ویکسین دینے سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ان ممالک کے کھلاڑیوں کو ویکسین دینے پر بضد ہے جہاں موسم گرما سے پہلے کرونا وائرس ویکسین لگوانے کا عمل شروع ہونے کا امکان نہیں ہے۔

کھلاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگوانے کی خبروں کے ساتھ ہی نئے خدشات بھی ابھر کر سامنے آئے ہیں کہ آیا ایک سال تاخیر سے 23 جولائی کو شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپکس منعقد ہو بھی سکیں گے یا نہیں؟

ٹوکیو اولمپکس جولائی 2020 میں ہونے تھے۔ تاہم کرونا وائرس کی عالمی وبا پھیلنے کے سبب انہیں رواں سال جولائی تک ملتوی کیا گیا تھا۔

ٹوکیو اولمپکس اسٹیڈیمز: جاپانی فن تعمیر کے شاہکار

ٹوکیو اولمپکس 2020 کے لیے تیار کردہ 'نیپون بڈوکن' اسٹیڈیم۔ مقامی زبان میں جاپان کو 'نیپون' کہا جاتا ہے۔ 'نیپون' کو جاپان کا قدیم نام بھی کہا جا سکتا ہے۔ اسٹیڈیم کا نام اسی مناسبت سے 'نیپون بڈوکن' رکھا گیا ہے۔

1/20 ٹوکیو اولمپکس 2020 کے لیے تیار کردہ 'نیپون بڈوکن' اسٹیڈیم۔ مقامی زبان میں جاپان کو 'نیپون' کہا جاتا ہے۔ 'نیپون' کو جاپان کا قدیم نام بھی کہا جا سکتا ہے۔ اسٹیڈیم کا نام اسی مناسبت سے 'نیپون بڈوکن' رکھا گیا ہے۔

جاپان کا 'اریاکا جمناسٹک سینٹر۔' جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہاں جمناسٹک اور بعد ازاں معذوروں کے اولمپکس مقابلے ہوں گے۔

2/20 جاپان کا 'اریاکا جمناسٹک سینٹر۔' جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہاں جمناسٹک اور بعد ازاں معذوروں کے اولمپکس مقابلے ہوں گے۔

ٹوکیو کا 'کوکوگیکن ارینا' جہاں باکسنگ کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

3/20 ٹوکیو کا 'کوکوگیکن ارینا' جہاں باکسنگ کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

ٹوکیو کا 'اریاکے ٹینس پارک' میں بھی معذوروں کے اولمپکس مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

4/20 ٹوکیو کا 'اریاکے ٹینس پارک' میں بھی معذوروں کے اولمپکس مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اریاکے ٹینس پارک کا ایک اور منظر۔ یہاں ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپکس گیمز منعقد ہوں گے۔

5/20 اریاکے ٹینس پارک کا ایک اور منظر۔ یہاں ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپکس گیمز منعقد ہوں گے۔

ٹوکیو کے 'اریاکے ٹینس پارک' کا بیرونی منظر۔
6/20 ٹوکیو کے 'اریاکے ٹینس پارک' کا بیرونی منظر۔
فٹ بال کے مقابلوں کے لیے تیار کردہ 'میاگی اسٹیڈیم' میں تماشائیوں کی دلچسپی کی غرض سے ایک کھیلوں کے سامان کا اسٹور بھی تعمیر کیا گیا ہے۔
7/20 فٹ بال کے مقابلوں کے لیے تیار کردہ 'میاگی اسٹیڈیم' میں تماشائیوں کی دلچسپی کی غرض سے ایک کھیلوں کے سامان کا اسٹور بھی تعمیر کیا گیا ہے۔
ٹوکیو اولمپکس 2020 کے لیے تعمیر کردہ جمناسٹک سینٹر جس کی تعمیر پر 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے ہیں۔ اس سینٹر کا افتتاح رواں ماہ منگل 29 اکتوبر کو ہوا ہے۔
8/20 ٹوکیو اولمپکس 2020 کے لیے تعمیر کردہ جمناسٹک سینٹر جس کی تعمیر پر 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے ہیں۔ اس سینٹر کا افتتاح رواں ماہ منگل 29 اکتوبر کو ہوا ہے۔
جمناسٹک سینٹر جاپان کے مختلف شہروں اور علاقوں سے لائی جانے والی لکڑی سے تعمیر کیا گیا ہے۔ جس کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے۔ جمناسٹک سینٹر کو جاپان کے قابل دید مقامات میں شمار کیا جا رہا ہے۔
9/20 جمناسٹک سینٹر جاپان کے مختلف شہروں اور علاقوں سے لائی جانے والی لکڑی سے تعمیر کیا گیا ہے۔ جس کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے۔ جمناسٹک سینٹر کو جاپان کے قابل دید مقامات میں شمار کیا جا رہا ہے۔
جمناسٹک سینٹر میں دو ہزار 300 کیوبک میٹر لکڑی استعمال ہوئی ہے۔

10/20 جمناسٹک سینٹر میں دو ہزار 300 کیوبک میٹر لکڑی استعمال ہوئی ہے۔

جمناسٹک سینٹر روایتی عمارت سازی کا شاہکار ہے جسے جدید تیکنیکی بنیادوں پر تعمیر کیا گیا ہے۔ روایت اور جدید تیکنیک کی آمیزش ہی اس کی خاصیت ہے۔
11/20 جمناسٹک سینٹر روایتی عمارت سازی کا شاہکار ہے جسے جدید تیکنیکی بنیادوں پر تعمیر کیا گیا ہے۔ روایت اور جدید تیکنیک کی آمیزش ہی اس کی خاصیت ہے۔
جمناسٹک سینٹر کی چھت اور نشستیں بھی لکڑی سے تعمیر کی گئی ہیں۔
12/20 جمناسٹک سینٹر کی چھت اور نشستیں بھی لکڑی سے تعمیر کی گئی ہیں۔
ٹینس کے مقابلوں کے لیے تیار کردہ جدید طرز کا 'اریاکا ٹینس پارک۔'
13/20 ٹینس کے مقابلوں کے لیے تیار کردہ جدید طرز کا 'اریاکا ٹینس پارک۔'
ٹینس کے مقابلے دیکھنے والے شائقین کے لیے ٹینس پارک میں بنائی گئی نشستوں کا ایک منظر۔
14/20 ٹینس کے مقابلے دیکھنے والے شائقین کے لیے ٹینس پارک میں بنائی گئی نشستوں کا ایک منظر۔
ٹوکیو اولمپکس 2020 میں سائیکلنگ کے مقابلوں کے لیے ٹریک بنایا گیا ہے۔ یہاں اسی ماہ کے شروع میں 'ریڈی اسٹیڈی ٹوکیو سائیکلنگ ماؤنٹین بائیک مقابلے' بھی منعقد ہوئے تھے۔
15/20 ٹوکیو اولمپکس 2020 میں سائیکلنگ کے مقابلوں کے لیے ٹریک بنایا گیا ہے۔ یہاں اسی ماہ کے شروع میں 'ریڈی اسٹیڈی ٹوکیو سائیکلنگ ماؤنٹین بائیک مقابلے' بھی منعقد ہوئے تھے۔
ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز کے سائیکلنگ مقابلوں کے لیے تعمیر کیا گیا سائیکلنگ اسپورٹس سینٹر۔

16/20 ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز کے سائیکلنگ مقابلوں کے لیے تعمیر کیا گیا سائیکلنگ اسپورٹس سینٹر۔

ٹوکیو کے 'ماکوہاری میسی انٹرنیشنل کانفرنس ہال' میں تائی کوانڈو اور ریسلنگ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔
17/20 ٹوکیو کے 'ماکوہاری میسی انٹرنیشنل کانفرنس ہال' میں تائی کوانڈو اور ریسلنگ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔
ٹوکیو کا 'میاگی اسٹیڈیم' جہاں فٹبال کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

18/20 ٹوکیو کا 'میاگی اسٹیڈیم' جہاں فٹبال کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

میاگی فٹ بال اسٹیڈیم کا اندرونی منظر۔
19/20 میاگی فٹ بال اسٹیڈیم کا اندرونی منظر۔
ٹوکیو میں واقع 'کوکوگیکن ارینا' میں باکسنگ کے مقابلوں کے لیے پریکٹس سیشن کا ایک منظر۔
20/20 ٹوکیو میں واقع 'کوکوگیکن ارینا' میں باکسنگ کے مقابلوں کے لیے پریکٹس سیشن کا ایک منظر۔
Previous slide
Next slide

جاپان نے کرونا وائرس پر بڑی حد تک قابو پایا ہے۔ لیکن حالیہ ہفتوں میں سامنے آنے والے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جاپان کے وزیرِ اعظم نے دارالحکومت ٹوکیو میں ہنگامی حالت نافذ کرنے سے متعلق فیصلے کے لیے جمعرات تک کا وقت مانگا ہے۔

دوسری جانب مالیاتی بورڈ کے سربراہ اینڈی اینسن کا کہنا ہے کہ اگر کاروباری شراکت داروں کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے کھیلوں کو اگلے سال مارچ تک منسوخ کیا گیا تو یہ کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہو گا۔ تاہم انہیں یقین ہے کہ ایسا نہیں ہو گا۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اولمپکس سے پہلے موسم بہار کے آخر یا موسم سرما میں تمام کھلاڑیوں کو ویکسین دے دی جائے گی۔

فی الحال آئی او سی ٹوکیو اولمپک دنیا بھر کے تماشائیوں کے بغیر مقابلے کرانے، صرف مقامی شائقین کو کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کی اجازت دینے یا بند دروازوں کے پیچھے مقابلے منعقد کرانے پر بھی غور کر رہی ہے۔

کمیٹی پہلے ہی ایتھیلیٹس ولیج میں سخت پابندیوں سمیت بہت سی تبدیلیوں کا اعلان کر چکی ہے۔ جن کے تحت تمام کھلاڑی مقابلے کی تاریخ سے صرف پانچ دن پہلے سائٹ پر پہنچیں گے، جب کہ انہیں اپنے آخری مقابلے کے بعد 48 گھنٹے کے اندر اندر واپس جانا ہو گا۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG