رسائی کے لنکس

پانچ دائروں کا اولمپک نشان ٹوکیو پہنچ گیا، آئندہ برس ایونٹ کے انعقاد کا امکان


اولمپکس کے روایتی دائرے خلیج ٹوکیو میں پہنچ گئے جو مقابلوں کی تیاریوں کی جانب اشارہ ہیں۔ یکم دسمبر 2020
اولمپکس کے روایتی دائرے خلیج ٹوکیو میں پہنچ گئے جو مقابلوں کی تیاریوں کی جانب اشارہ ہیں۔ یکم دسمبر 2020

اولمپکس کا آپس میں جڑے ہوئے پانچ مختلف رنگوں کے دائروں کا علامتی نشان خلیج ٹوکیو پہنچ گیا ہے، جو ان مقابلوں کے انعقاد کے لیے جاپان اور المپکس کی انتظامیہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

اولمپکس کے مقابلے اس سال ٹوکیو میں ہونا تھے، جنہیں کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث آئندہ سال کے لیے مؤخر کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد چار ماہ قبل اولمپکس دائروں کو مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے وہاں سے ہٹایا لیا گیا تھا۔

اولمپکس کا یہ روایتی نشان منگل کے روز ایک کشتی کے ذریعے ٹوکیو پہنچا اور اسے جاپان کے اہم شہر ٹوکیو کے معروف رین بو بریج کے سائے میں استادہ کر دیا گیا ہے۔

یہ دائرے تقریباً 15 میٹر بلند ہیں اور ان کی مجموعی لمبائی 33 میٹر ہے۔ باہم جڑے ہوئے ان دائروں کا رنگ نیلا، کالا، سرخ، سبز اور پیلا ہے۔ ان کی اونچائی 50 فٹ اور لمبائی 100 فٹ ہے۔ یہ وہ پانچ رنگ ہیں جو عمومی طور پر دنیا کے ہر جھنڈے میں استعمال کیے جاتے ہیں اور یہ پانچ دائرے دنیا کے پانچ براعظموں کو ظاہر کرتے ہیں۔

رات کو یہ دائرے روشنیوں سے جگمگائیں گے، اور ٹوکیو اولمپکس کی آمد کا پتا دیں گے، جن کا آغاز آئندہ سال 23 جولائی سے ہو گا، اور پھر 24 اگست سے پیرا اولمپکس کھیلوں کا آغاز ہو گا۔

خلیج ٹوکیو میں اولمپکس کے دائرے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔
خلیج ٹوکیو میں اولمپکس کے دائرے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

یہ علامتی دائرے اس سال کے آغاز پر نظر آئے تھے، جس کے چند ماہ بعد مارچ کے آخر میں اولمپکس کھیلوں کو آئندہ سال تک مؤخر کر دیا گیا تھا۔

ان دائروں کی دوبارہ نمائش اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ منتظمین اور انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی پراعتماد ہے کہ اولمپکس اور پیرا اولمپکس میں حصہ لینے والے 15400 کھلاڑی عالمی وبا کے دوران جاپان میں داخل ہو سکتے ہیں۔

تاہم اس کا انحصار ویکسین کی دستیابی اور تیزی سے ہونے والے کووڈ-19 کے ٹیسٹوں پر ہے، جن کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں اور دیگر شرکا کو قرنطینہ سمیت سخت ضوابط پر عمل کرنا ہو گا۔ اس کے علاوہ، شائقین کی محدود تعداد کو مقابلے دیکھنے کی اجازت ہو گی اور کھلاڑیوں کو مقابلے ختم ہونے کے بعد فوری طور پر جاپان چھوڑنا ہو گا۔

XS
SM
MD
LG