رسائی کے لنکس

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان، حسن خان کپتان مقرر


پاکستان کرکٹ بورڈ ، فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ بورڈ ، فائل فوٹو

انڈر نائن ٹین ورلڈ کپ کے لیے چنے گئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں7 دسمبر سے20 دسمبر تک جاری رہے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر نائن ٹین کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کے کپتان حسن خان ہوں گے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی نے پاکستانی پندرہ رکنی دستے کا اعلان کیا جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے کرکٹ کے انڈر نائن ٹین عالمی کپ کے مقابلوں میں شرکت کرے گا۔

جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی انڈر نائن ٹین ٹیم کے کپتان حسن خان جبکہ نائب کپتان روحیل نذیر ہوں گے جو وکٹ کیپر کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محسن خان، زید عالم، عمران شاہ، محمد طحٰہ، عماد عالم، علی زریاب، سعد خان، موسٰی خان، شاہین شاہ، منیر ریاض، ارشد اقبال، محمد علی اور سلیمان شفقت شامل ہیں، جبکہ متبادل کھلاڑیوں میں محمد جنید، حیدر علی، محمد الیاس، اعظم خان، اور مختیار احمد شامل ہیں۔

انڈر نائن ٹین ورلڈ کپ کے لیے چنے گئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں 7 دسمبر سے 20 دسمبر تک جاری رہے گا۔

پاکستان ٹیم 21 دسمبر کو آسٹریلیا روانہ ہو گی جہاں وہ آسڑیلیا کے ساتھ دسمبر کی ستائیس، اٹھائیس اور انتیس کو تین ایک روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔

بعدازاں پاکستانی انڈر نائن ٹین کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ جائے گی جہاں وہ تین اور پانچ جنوری کو میزبان ٹیم کے ساتھ دو ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

یہی پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں 13 جنوری سے شروع ہونے والے آئی سی سی انڈر نائن ٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔

XS
SM
MD
LG