رسائی کے لنکس

روس: 23 برطانوی سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ


روس کے شہر سینٹ پیٹربرگ میں برطانونی قونصل خانے کی عمارت۔
روس کے شہر سینٹ پیٹربرگ میں برطانونی قونصل خانے کی عمارت۔

ہفتے کے روز روس نے کہا ہے کہ وہ 23 برطانوی سفارت کاروں سے ملک سے نکال رہا ہے۔

یہ جوابی کارروائی اس کےبعد ہو رہی ہے جب برطانیہ نے سابق روسی جاسوس سرگئی سکرپل اور ان کی بیٹی یو لیا کو زہر دینے پر اس ہفتے کے شروع میں روس کے 23 سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔

ان دونوں کو برطانیہ کے شہر سالسبری کے ایک پارک کے بنچ پر بے ہوش پائے جانے کے بعد فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں دونوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔برطانوی عہدے داروں نے کہا ہے کہ اس حملے میں جو زہریلا مادہ استعمال کیا گیا وہ سویت یونین میں تیار کیا گیا تھا اور اسے روس نے ورثے میں حاصل کیا گیا تھا۔

روس نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز کے اس کے اقدامات برطانیہ کے اشتعال انگیز اقدامات اور سالسبری کے واقعے پر بے بنیاد الزامات کا رد عمل ہیں۔

روس نے بھی اپنے ملک میں برطانوی کونسل کی سر گرمیاں روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ کونسل ثقافتی اور تعلیمی مواقعوں سے متعلق کی بین الاقوامی تنظیم ہے۔

روس نےبرطانیہ کے لیے سینٹ پیٹرز برگ میں ایک قونصل خانہ کھولنے کا ایک اجازت نامہ بھی منسوخ کر دیا ہے ۔

XS
SM
MD
LG