رسائی کے لنکس

چین میں تعمیراتی منصوبے پر حادثہ، 67 افراد ہلاک


Rescue workers search the site where a power plant's cooling tower under construction collapsed, in Fengcheng, Jiangxi province, China, Nov. 24, 2016.
Rescue workers search the site where a power plant's cooling tower under construction collapsed, in Fengcheng, Jiangxi province, China, Nov. 24, 2016.

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ژنہوا' کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صوبہ جیانگ زی میں پیش آیا۔

مشرقی چین میں ایک تعمیراتی منصوبے پر حادثے میں 67 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ دو افراد زخمی ہوئے اور ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔

فینگ چینگ شہر کی سیفٹی سے متعلق انتظامیہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ بجلی کے پلانٹ کو ٹھنڈا کرنے والے ٹاور پر تعمیر کیا جانے والا پلیٹ فارم جمعرات کو منہدم ہو گیا جس کی وجہ سے اموات واقعہ ہوئیں۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ژنہوا' کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صوبہ جیانگ زی میں پیش آیا اور تعمیراتی مقام پر ایک ڈھانچہ گرنے سے ہوا۔

اس واقعہ کے بارے میں ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناظر اور تصاویر میں اسٹیل پائپ اور لکڑی کی تختے زمین پر بکھرے ہوئے نظر آئے۔

حالیہ مہینوں میں چین میں کئی صنعتی حادثات پیش آئے ہیں جس کی وجہ بظاہر مبینہ بد عنوانی، حفاظتی انتظامات کو نظر انداز کرنا اور ملک کی سست ہوتی ہوئی معیشت کے تناظر میں پیداور کو بڑھانے کا دباؤ ہے۔

XS
SM
MD
LG