رسائی کے لنکس

بے نظیر بھٹو پر فلم بنانے کا منصوبہ، بختاور کا اعتراض


بختاور نے فلم بننے کی خبر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ’بے نظیر بھٹو کے وارثوں اور بچوں سے پوچھا نہیں گیا۔ی ہ سب ناقابل قبول ہے ہم اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔‘

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں جاری ہیں جس میں وہ وہ بے نظیر بھٹو کردار نبھائیں گی۔

مہوش حیات نے یہ تصدیق اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کی ہے۔

خبر کی تصدیق کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مجوزہ فلم کی حمایت اور مخالفت کا طوفان سا آگیا ہے۔

حتیٰ کہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کو بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لینا پڑا۔

بختاور نے فلم بننے کی خبر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے "بے نظیر بھٹو کے وارثوں اور بچوں سے اس بارے میں نہیں پوچھا گیا۔ یہ سب ناقابلِ قبول ہے۔ ہم اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔"

بختاور کے ٹوئٹ کے بعد مہوش حیات کا ایک وضاحتی بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں مہوش کا کہنا تھا، "جو افواہیں گردش کررہی ہیں ان کی وضاحت کردوں کہ آپ کی والدہ سے متعلق ایک پروجیکٹ ابھی بالکل ابتدائی مراحل میں ہے۔"

بقول مہوش، "یہ پروجیکٹ آپ کے خاندان کی مرضی اور اجازت کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا اور مجھے یقین ہے کہ اس پروجیکٹ پر کام آگے بڑھانے سے پہلے پروجیکٹ کی ٹیم آپ سے رابطہ کرے گی۔"

مہوش مزید لکھتی ہیں، "اس دوران میں بطور اداکارہ اپنی حقیقی زندگی کی آئیڈیل بے نظیر بھٹو کے بارے میں زیادہ سے زیادہ ریسرچ کررہی ہوں۔ میں کسی دن آپ سے ملنا اور ان کے بارے میں مزید جاننا چاہوں گی۔"

XS
SM
MD
LG