رسائی کے لنکس

logo-print

غلط لاٹری ٹکٹ پر 20 لاکھ ڈالر کا انعام


فائل فوٹو

امریکہ میں ایک شخص کو غلط لاٹری ٹکٹ دے دیا گیا۔ لیکن اس کی خوش قسمتی سے اس پر 20 لاکھ ڈالر انعام نکل آیا۔

ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ کے نواح میں 57 سالہ شخص نے ایک پیٹرول پمپ پر گاڑی روکی تھی۔ وہ ٹائر میں ہوا بھرنا چاہتا تھا۔ ایئرمشین چلانے کے لیے اس کے پاس سکے نہیں تھے اس لیے وہ دکان کے اندر چلا گیا۔

اس نے دکان کے کلرک سے سکوں کے ساتھ 10 ڈالر کا لاٹری ٹکٹ بھی مانگا۔ کلرک نے غلطی سے 20 ڈالر کا ٹکٹ دے دیا۔

اس نے بتایا کہ کلرک کو غلطی کا احساس ہوا تو اس نے ٹکٹ بدلنے کی پیشکش کی۔ لیکن میرے اندر سے کسی نے کہا کہ مجھے وہی ٹکٹ لینا چاہیے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایسا ہی کیا۔

مشی گن لاٹری کا کھیل سادہ سا ہے۔ ٹکٹ پر نمبر پوشیدہ ہوتے ہیں۔ اسے اسکریچ کیا جاتا ہے اور لکی نمبرز پر انعام نکل آتا ہے۔ اس شخص کے 15 نمبر میچ کرگئے اور وہ 20 لاکھ ڈالر انعام جیت گیا۔

لاٹری جیتنے والے کو پیشکش کی جاتی ہے کہ وہ قسطوں میں پوری رقم وصول کرسکتا ہے یا کچھ رقم چھوڑ کر باقی ایک ساتھ لے سکتا ہے۔ اس شخص نے قسطوں میں 20 لاکھ کے بجائے یکمشت 13 لاکھ ڈالر قبول کرلیے۔

لاٹری جیتنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے نیا مکان خریدے گا اور باقی رقم محفوظ کرلے گا۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG