رسائی کے لنکس

بدلتے رشتوں کی کہانی: صلہ اور جنت


سوتیلے رشتوں کی روایتی سازشوں اور نفرت کا شکار بننے والی صلہ اور جنت کو اپنی اپنی زندگیوں میں بھی بدقسمتی اور ناموافق حالات سے گزرنا پڑتا ہے۔

مختلف رشتوں کے الجھتے تاروں کی کہانی کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے نئی سوپ ڈرامہ سیریل ’صلہ اور جنت‘ میں جس کی پہلی قسط جیو ٹی وی پرشام سات بجے پیش کی گئی۔

پبلسٹی فرم ’فری جینسی‘ نے ’صلہ اورجنت‘ کی تفصیلات سے وائس آف امریکہ کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ دو بہنوں کی کہانی ہے جو ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ جنت زیاتی کو چپ چاپ سہہ جانے والی جبکہ صلہ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے اور احتجاج کرنے والی لڑکی ہے۔

ان دونوں کی ماں روبینہ اپنے شوہر کی موت کے بعد تحفظ کی غرض کی سے زمان نامی ایک شخص سے شادی کرلیتی ہے جو صرف روبینہ کی جائیداد اور دولت ہتھیانا چاہتا ہے۔

سوتیلے رشتوں کی روایتی سازشوں اور نفرت کا شکار بننے والی صلہ اور جنت کو اپنی اپنی زندگیوں میں بھی بدقسمتی اور ناموافق حالات سے گزرنا پڑتا ہے۔

جنت کا شوہر ہمایوں مادہ پرست انسان ہے جبکہ صلہ کو کاشف کی صورت میں ایک برے شخص کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور یوں کہانی اتار چڑھاوٴ سے گزرتی ہے۔

”صلہ اورجنت“ کی کاسٹ میں لبنیٰ اسلم، افشاں قریشی، سلیم اقبال، عمران اسلم، کنزی ہاشمی، عروبا خان، سارہ عمیر اوردیگرشامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG