رسائی کے لنکس

پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے اونٹوں کا تحفہ


UniqueGift
UniqueGift

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حاجی علی مدد جتک نے پوری ٹیم کے لئے ایک خاص اور انوکھا تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کو دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر نہ صرف کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں بھارت سے ناقابل شکست رہنے کا دفاع کیا بلکہ تین میچوں کی سیزیز بھی اپنے نام کر لی۔

اس جیت پر جہاں پاکستانی ٹیم کو اس کی بہترین کارکردگی پر قوم اور رہنماؤں کی جانب سے مبارکبادیں دی گئیں، وہیں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حاجی علی مدد جتک نے پوری ٹیم کے لئے ایک خاص اور انوکھا تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ تحفہ ہے ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے ایک قیمتی اونٹ کا ۔۔۔!!

خیال رہے کہ عمومی طور پرایسے موقعوں پر کھلاڑیوں کو نقد انعام، گاڑی یا موٹرسائیکل وغیرہ تحفے میں دی جاتی ہے۔

اونٹ کو پاکستان کے شمال مشرقی صوبے بلوچستان میں بہت اہمیت حاصل ہے اور بلوچستان اسمبلی کے لوگو پر بھی اونٹ کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ اونٹ کو بلوچوں کی قبائلی روایت کا حصہ بھی تصور کیا جاتا ہے۔

پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی ایک خبر کے مطابق پاکستانی ٹیم کو بطور تحفہ دیئے جانے والے ہر اونٹ کی قیمت تین سے چار لاکھ پاکستانی روپے تک ہو گی۔
XS
SM
MD
LG