رسائی کے لنکس

ڈی ولیئرز کی پی ایس ایل 4 میں شرکت کی تصدیق


ڈی ولیئرز نے رواں سال مئی میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
ڈی ولیئرز نے رواں سال مئی میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

شائقینِ کرکٹ نے بھی جنوبی افریقی بیٹسمین کی پی ایس ایل میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کرکٹ کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بیٹسمین اے بی ڈی ولیئرز نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 4 میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

ڈی ولیئرز نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سپرلیگ دنیا کی بہترین ٹی 20 لیگ ہے جو پاکستانیوں کو خوش ہونے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

ان کے بقول وہ حالیہ برسوں میں پی ایس ایل کے میچز ٹی وی پر دیکھ کر محظوظ ہوئے ہیں "لیکن پی ایس ایل 2019ء ذرا ہٹ کر ہوگی کیونکہ میں اس میں شرکت کروں گا۔"

ویڈیو پیغام میں ڈی ولیئرز نے پاکستان میں اپنے مداحوں کے لیے اردو میں کہا، "آپ کا شکریہ۔"

شائقینِ کرکٹ نے بھی جنوبی افریقی بیٹسمین کی پی ایس ایل میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کرکٹ کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ڈی ولیئرز کی پی ایس ایل میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماڈرن کرکٹ کے عظیم کھلاڑی ہیں۔ وہ ٹورنامنٹ کی قدر میں اضافے کا باعث ہوں گے جب کہ اُن کی شرکت سے نوجوانوں کو سیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا۔

دھواں دار بیٹنگ کے لیے شہرت رکھنے والے ڈی ولیئرز 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 26 اعشاریہ 12 کی اوسط سے مجموعی طور پر 1672 رنز بناچکے ہیں۔ ان میں 10 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

اُن کا زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور 79رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

اے بی ڈی ولیئرز انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں تاہم انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ ان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2015ء میں صرف 31 گیندوں پر ایک روزہ میچوں کی تیز ترین سینچری شامل ہے۔

ڈی ولیئرز نے رواں سال مئی میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اپنے اس فیصلے کی وجہ ’تھکاوٹ‘ کو قرار دیا تھا۔

پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن آئندہ سال فروری اور مارچ کے درمیان متوقع ہے۔

XS
SM
MD
LG