رسائی کے لنکس

ہالی ووڈ اداکارہ ڈیبی رینالڈز انتقال کر گئیں


ان کی بیٹی کیری فشر منگل کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

ہالی ووڈ کی معروف امریکی اداکارہ ڈیبی رینالڈز اپنی بیٹی کیری فشر کے انتقال کے ایک روز بعد 84 برس کی عمر میں چل بسیں۔

ڈیبی کو بدھ کو کیلیفورنیا کی ریاست کے بیورلی ہلز کے قصبے میں اپنے بیٹے کے گھر پر دل کا دورہ پڑنے کے بعد طبی امداد کے لیے لاس اینجلس کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

ڈیبی کے بیٹے ٹوڈ فشر نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "وہ کیری (فشر) کے پاس جانا چاہتی تھیں۔"

ٹوڈ نے کہا کہ "وہ اب کیری کے پاس ہیں اور ہم سب صدمے میں ہیں۔" انہوں نے کہا کہ ان کی بہن کی موت کا انہیں بہت زیادہ دکھ پہنچا تھا۔

ڈیبی رینالڈز نے 1952ء میں ’سنگن، ان دی رین‘ نامی فلم میں جین کیلی کے ساتھ مقابل کام کیا اور ’انسنکیبل مولی براؤن‘ میں ان کی کردار پر انہیں آسکڑ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

میری فرانسس "ڈیبی" رینالڈز 1932ء میں امریکی ریاست ٹیکساس کے قصبے ال پاسو میں پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے تین بار شادی کی۔

انہوں نے پہلی شادی گلوکار ایڈی فشر سے شادی کی جن سے ان کی دو بچے کیری اور ٹوڈ پیدا ہوئے بعد ازاں انہوں نے ایڈی سے طلاق حاصل کر لی۔

ان کی بیٹی کیری فشر جس نے 'اسٹار وارز' فلموں میں پرنسس لیاہ کا کردار ادا کیا تھا منگل کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG