رسائی کے لنکس

logo-print

مجھ پر شیطان غالب آگیا تھا، افغان پیش امام


افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں پولیس نے ایک مسجد کے امام کو گرفتار کیا ہے جس پر قندھار شہر کے علاقے غازی غنڈی میں آٹھ برس کے بچے کے ساتھ جسمانی زیادتی اور قتل کا الزام ہے۔

قندھار پولیس کے ترجمان نے بدھ کو ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ملزم سید احمد کو اقرار جرم کرتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں احمد کہتا ہے کہ ’’مسجد چھوڑنے سے پہلے میں نے اپنے شاگرد کے ساتھ آٹھ بار زیادتی کی۔ ہم (میں اور میرے والد) نے بعدازاں اسے تلاش کرلیا اور واپس لے آئے۔ مسجد واپس آتے ہوئے میں نے اسے کئی بار لاتیں ماریں۔ اس نے پہلے الٹیاں کیں اور پھر انتقال کرگیا۔‘‘

پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ ملزم نے معافی کی التجا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر شیطان غالب آگیا تھا۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG