رسائی کے لنکس

افغان عدالتی نظام میں بہتری لانے کے لیے امریکی امداد


افغان عدالتی نظام میں بہتری لانے کے لیے امریکی امداد
افغان عدالتی نظام میں بہتری لانے کے لیے امریکی امداد

افغان شہریوں کی ملک کے عدالتی نظام تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے امریکہ نے47لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کو محکمہٴ خارجہ نےبتایا کہ ایک لائحہ عمل وضع کیا گیا ہے جس کی مدد سےافغانستان میں مستقبل کی قانونی مہارت کی ضروریات پوری ہوں گی اور انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں کے ہاتھ مضبوط ہوں گے۔

اِس اقدام کےحوالے سے ننگرہار، ہرات اور مزار کی یونیورسٹیوں میں قانون کی شعبے میں زیرِ تعلیم افغان طلبا کو انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کی تربیت اور سال بھر کی فیلوشپز کےلیے مالی اعانت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

دارلحکومت کابل، مزار شہر،اور ہرات اور ننگرہار کے صوبوں کی عائلی عدالتوں میں لیگل ایڈوائس بیوروز کھولے جائیں گے تاکہ عدالتی نظام تک رسائی کے خواہاں افراد کی مدد کی جاسکے۔

XS
SM
MD
LG