رسائی کے لنکس

افغانستان: خواتین ٹی وی اینکرز کو سر ڈھانپے کی ہدایت


افغانستان: خواتین ٹی وی اینکرز کو سر ڈھانپے کی ہدایت
افغانستان: خواتین ٹی وی اینکرز کو سر ڈھانپے کی ہدایت

افغان حکومت نے ٹیلی ویژن پر پروگرام پیش کرنے والی خواتین سے اپنا سر ڈھانپنے اور زیادہ میک اپ سے احتراز کرنے کے لیے کہا ہے۔

افغانستان کی وزارت اطلاعات و ثقافت نے یہ اپیل بدھ کے روز میڈیا کو بھیجے جانے والے ایک خط میں کی ہے۔

یہ اپیل ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب افغان اور امریکی عہدے دار، افغانستان سے غیر ملکی فوجی دستوں کی واپسی کے بعد ملک میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے طالبان سے مذاکرات کی کوشش کررہے ہیں۔

انسانی حقوق کے کارکن ، افغانستان سے بین الاقوامی فورسز کی واپسی کے بعد وہاں خواتین کے تحفظ پر اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔

2001ء میں طالبان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے افغان میڈیا نمایاں طور پر آزادی اظہار کے فوائد حاصل کررہاہے اور گذشتہ ایک عشرے کے درمیان ملک میں درجنوں ٹیلی ویژن چینل کھل چکے ہیں۔

1990 کے عشرے میں جب افغانستان پر طالبان برسراقتدار تھے، خواتین کو ملازمت کرنے ، تعلیم حاصل کرنے یا گھر کے کسی مرد کے بغیر باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔

XS
SM
MD
LG