رسائی کے لنکس

افغانستان: ہیلمند میں شدید لڑائی، 22 اہلکار ہلاک


طالبان
طالبان

طالبان دو ماہ قبل یہ ضلع چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ ان طالبان لڑاکوں نے اس موقع پر ہیلمند کے ضلع موسیٰ قلعہ کے بعض حصوں پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔

افغانستان کے جنوب میں واقع ہلمند صوبے میں شدید لڑائی کے دوران سرحدی پولیس کے22 اہلکار اور 35 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق، ضلع نوزاد میں ہونے والی اس لڑائی میں ایک درجن کے قریب افغان سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

طالبان دو ماہ قبل یہ ضلع چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ ان طالبان لڑاکوں نے اس موقع پر ہلمند کے ضلع موسیٰ قلعہ کے بعض حصوں پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔ تاہم، حکام کا کہنا ہے کہ طالبان سے یہ علاقہ خالی کرا لیا گیا ہے۔

اسلام پسند باغیوں نے افغانستان کے میدانِ جنگ کو پھیلا دیا ہے، جس کے نتجے میں نیٹو کی واپسی کے بعد سے قومی دفاعی افواج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

تاہم، طالبان ابھی اس قابل نہیں کہ جن علاقوں پر وہ قبضہ کرتے ہیں ان پر طویل عرصہ تک وہ اپنا قبضہ برقرار رکھ سکیں۔

منگل کو ان طالبان نے قندوز کے شمالی شہر کو مکمل خالی کر دینے کا اعلان کیا جس پر انھوں نے ایک ماہ قبل ہی قبضہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG