رسائی کے لنکس

طالبان رہنما کے خلاف مشترکہ آپریشن میں 10 ہلاک


طالبان رہنما کے خلاف مشترکہ آپریشن میں 10 ہلاک
طالبان رہنما کے خلاف مشترکہ آپریشن میں 10 ہلاک

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج نے کہا ہے کہ صوبہ قندوز میں افغان سکیورٹی فورسز کے اشتراک سے کی گئی ایک کارروائی میں 10 سے زائد شدت پسند ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ آپریشن کے دوران دو مشتبہ جنگجوؤں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایک روز قبل ضلع خان آباد کے لیے طالبان کے رہنما کے خلاف کی گئی تھی جس کے پاکستان میں روپوش طالبان کی اعلیٰ قیادت سے بھی رابطے ہیں۔

خفیہ معلومات کی بنیاد پر جب افغان اور نیٹو فورسز نے ضلع آرچی میں ایک احاطے کی جانب پیش قدمی کی تو عسکریت پسندوں نے اُن پر چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کر دیا۔ جوابی کارروائی کے دوران متعدد جنگجوؤں ہلاک ہو گئے۔

امریکی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے قندوز پولیس کے سربراہ عبدالرحمن کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ آپریشن میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG