رسائی کے لنکس

فرانسیسی امدادی تنظیم کے چار مغوی افغان کارکن رہا


فرانسیسی امدادی تنظیم کے چار مغوی افغان کارکن رہا
فرانسیسی امدادی تنظیم کے چار مغوی افغان کارکن رہا

افغانستان کے حکام نے کہا ہے کہ ملک کے شمالی حصے سے اغوا کیے گئےایک فرانسیسی ترقیاتی ادارے کے چار مقامی کارکنوں کو اغوا کنندگان نے رہا کردیا ہے۔

افغان صوبے فریاب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومتی ایماء پر قبائلی عمائدین کی مداخلت کے بعد طالبان شدت پسندوں نے مغویوں کو منگل کو رہا کردیا۔

چاروں افراد امدادی تنظیم 'اے سی ٹی ای ڈی' سے منسلک تھے اور انہیں پیر کو اس وقت صوبہ فریاب سے اغوا کرلیا گیا تھا جب وہ ایک گائوں کی مسجد میں منعقد کردہ تربیتی پروگرام سے واپس آرہے تھے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی 'ایسوسی ایٹڈ پریس' نے فرانسیسی امدادی ادارے کے افغانستان میں ڈائریکٹر زیگی گیئر ویل کے حوالے سے کہا ہے کہ مغویوں کی رہائی کے لیے کوئی تاوان ادا نہیں کیا گیا۔

مذکورہ امدادی تنظیم بنیادی طور پر دیہی ترقی، سماجی اور زرعی شعبوں میں کام کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG