رسائی کے لنکس

مغوی افغان سفارتکار دوسال بعد رہا


افغان حکام کا کہنا ہے کہ دوسال قبل اغوا کئے جانے والے پاکستان کے لئے سابق نامزد سفیرعبدالخالق فراحی کوافغانستان میں رہا کر دیا گیا ہے ۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دوسال قبل اغوا کئے جانے والے پاکستان کے لئے سابق نامزد سفیرعبدالخالق فراحی کوافغانستان میں رہا کر دیا گیا ہے ۔

افغان صدر حامد کرزئی کے دفتر کا کہنا ہے کہ عبدالخالق کو ہفتے کے رات کو مشرقی صوبے خوست میں افغان حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی رہائی افغان ،پاکستانی حکام اور قبائلی رہنماؤں کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ خوست پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع ہے جہاں سے مبینہ طور پر عسکریت پسند سرحد کے آرپار جاتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فراحی ٹھیک ہیں اور کابل میں اپنے خاندان کے ساتھ جاملے ہیں۔کابل میں انہوں نے صدر حامد کرزئی سے بھی ملاقات کی ہے۔

انہیں سن 2008میں پاکستان کے شہر پشاور سے اغوا کیا تھا۔ اس وقت وہ وہاں قونصل جنرل کے عہدے پر فائز تھےاور پاکستان کے لئے نامزد سفیر تھے۔ اغوا کے واردات کے وقت مسلح افراد نے ان کے ڈرائیور کوہلاک کر دیا تھا۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ ان کے اغوا میں کون ملوث تھا اور آیا ان کی رہائی کے لئے کوئی تاوان ادا کیا گیا ہے یا نہیں۔

XS
SM
MD
LG