رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکوں میں چار شہری اور دو فوجی ہلاک


افغانستان: بم دھماکوں میں چار شہری اور دو فوجی ہلاک
افغانستان: بم دھماکوں میں چار شہری اور دو فوجی ہلاک

افغان اور نیٹو عہدے داروں نے کہاہے کہ ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں گھریلوساختہ بم دھماکوں میں چار افغان شہری اور نیٹو کے دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں

Homemade Bombs Kill Six in Afghanistan



افغانستان: بم دھماکوں میں چار شہری اور دو فوجی ہلاک


افغان اور نیٹو عہدے داروں نے کہاہے کہ ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں گھریلوساختہ بم دھماکوں میں چار افغان شہری اور نیٹو کے دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ پاکتیا صوبے کے زرمت ضلع میں ایک بم پھٹنے سے چار شہری ہلاک ہوگئے۔

اسی اثنا میں نیٹو کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے دو اہل کار جنوبی افغانستان میں گھریلو ساخت کے ایک بم دھماکے میں مارے گئے۔

پیر ہی کے روز عہدے داروں نےکہا کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش حملہ آور نے صوبے ننگرہار میں دھماکہ کرکے دو شہریوں کو زخمی کردیا۔ اس حملے میں خودکش بمبار بھی ہلاک ہوگیا۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ اس نے ملک بھر میں انتہاپسندوں کے خلاف جاری حالیہ کارروائیوں میں دو طالبان راہنماؤں کو ہلاک اور کئی دوسرے شورش پسندوں کو گرفتار کرلیا۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ افغان اور اتحادی فورسز نے صوبے پاکتیا میں اتوار کی رات جاری رہنے والی ایک کارروائی میں ایک طالبان لیڈر اور ایک شورش پسند کو ہلاک کردیا۔ پیر کے روز جاری ہونے والے ایک اور بیان کے مطابق اتحادی افواج کا کہناہے کہ اس کے فوجیوں نے ہفتے کے روز صوبے فرح میں ایک اہم طالبان لیڈر کو ہلاک کردیا۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ افغان اور اتحادی افواج نے اتوار کے روز خوست اور پاکتیا صوبوں میں دو کارروائیوں کے دوران کئی مشتبہ شورش پسندوں کو گرفتار کرلیا ، جن میں ایک اہم طالبان کمانڈربھی شامل ہے جس پر اتحادی فورسز کے قافلوں پر سڑک کنارے نصب بم دھماکے کرنے اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں تعاون کرنے کا الزام ہے۔

XS
SM
MD
LG