رسائی کے لنکس

طالبان نے نیٹو کا منصوبہ مسترد کر دیا


طالبان نے نیٹو کا منصوبہ مسترد کر دیا
طالبان نے نیٹو کا منصوبہ مسترد کر دیا

طا لبان نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں سن 2014تک انخلا کے منصوبے کو نامعقول قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے بے مقصد اور نہ جیتی جانے والی جنگ کو طول ملے گا۔

طالبان نے نیٹو کے سن 2014تک افغانستان سے جنگی افواج کے انخلا کے منصوبے کو مسترد کر تے ہوئے اسے اتحادی افواج کی ناکامی کی نشانی قرار دیا ہے ۔

طا لبان نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں سن 2014تک انخلا کے منصوبے کو نامعقول قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے بے مقصد اور نہ جیتی جانے والی جنگ کو طول ملے گا۔

نیٹو رہنماؤں نے پرتگال کے شہر لزبن میں گزشتہ روز ختم ہونے والے اجلاس کے دوران فغانستان سے انخلا کے لئے ایک منصوبے کی منظوری دی ہےجس کے مطابق سن 2014تک اتحادی افواج کا کردار صرف افغان سیکیورٹی فورسز کی معاونت تک محدود ہو جائے گا۔ نیٹو اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فوجوں کے انخلا کا دارومدار درحقیقت وہإں پر سیکیورٹی کی صورتحال پر ہوگا۔

امریکی حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس معاہدے پر قائم رہیں گے۔ امریکہ کے جوانیٹ چیف آف سٹاف ایڈمرل مائک ملن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ اس ٹائم ٹیبل پر پورا اترا جاسکتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے امریکی چینل فاکس نیوز پر ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ افغانستان کے لئے یہ منصوبہ صدر اوباما کی حکمت عملی کی تائد ہے۔

افغانستان میں تشدد کے واقعات روزانہ کا معمول ہیں اور حالیہ کچھ عرصے میں وہاں شہری اور فوجی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو کندہار صوبے میں ایک دھماکے میں تین شہری ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ملک بھر میں مختلف آپریشنز میں اتحادی افواج نے 20 سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ نیٹو کا کہنا ہے کہ الگ واقعات میں اس کی افواج نے ہلمند میں فضائی حملوں میں 11عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے جن میں سے ایک طالبان رہنما بھی شامل ہے۔ اسی طرح فرح اور لوگر صوبوں میں بھی آپریشنز میں تین شدت پسندوں ہلاک کئے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG