رسائی کے لنکس

افغان فوج اور آئى سَیف نے 10 باغیوں کو ہلاک کردیا



افغان فوج اور سکیورٹی میں مدد کے لیے بین الاقوامی فوج یا آئى سیف نے صوبہ قندھار کے ضلعے پنجاوی میں ایک فضائى حملے اور زمینی کارروائى میں 10 باغیوں کو ہلاک اور پانچ کو گرفتار کرلیا۔

آئى سیف نے کہا ہے کہ اس کارروائى میں نقد رقم اور ہزاروں ڈالر کے ہیروں اور جواہرات کے ساتھ ساتھ تین ہزار 500 پاؤنڈ حشیش اور افیون بھی ضبط کر لی گئى ۔

آئى سیف نے کہا ہے کہ اُس نے رقم مقامی حکام کے حوالے کردی اور منشیات کوتلف کردیا ۔

اسی دوارن ، اتوار کے روز ایک عام شہری آئى سیف کے فوجیوں کے ہاتھوں اُس وقت ہلاک ہوگیا ، جب اُس کی موٹر گاڑی فوجی ٹرکوں کی جانب بڑھ رہی تھی۔

آئى سیف نے کہا ہے فوجیوں نے اُس کی گاڑی کے سامنے کے حصّےپر کئى گولیاں فائر کیں ، جس کے بعد گاڑی رُک گئى ۔

اُس شخص کے سینے پر گولی لگی تھی ۔ اُسے علاج کے لیے امریکی فوج کے ایک اڈے پر پہنچا دیا گیا جہاں کچھ گھنٹوں بعد وہ دم توڑ گیا۔

XS
SM
MD
LG