رسائی کے لنکس

کراچی: موبائل فونز کی بھی بائیو میٹرک تصدیق کرانے پر غور


نئی حکمت عملی کے تحت فون سیٹس کی بائیو میٹرک تصدیق بھی اسی طرح لازمی ہوگی جس طرح سموں کی بائیومیٹرک تصدیق ضروری ہے۔

کراچی کے شہریوں کے لیے اسٹریٹ کرائم سے بچنے کی غرض سے موبائل فون سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد اب فون سیٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کرانا بھی لازمی قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس بارے میں حتمی فیصلہ تقریباً ہوچکا ہے حتی کہ اس کام کے لئے سافٹ ویئر بھی اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کے مطابق اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے جس کے تحت کوشش ہے کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے انسانی وسائل سے زیادہ ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جائے۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی حکمت عملی کے تحت تھانہ کلچر تبدیل کرنے پر غور ہورہا ہے جبکہ خصوصی ریسورس سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانی اسلحے کے خاتمے کی مہم بھی شروع کیے جانے کا منصوبہ ہے جبکہ فون سیٹس کی بائیو میٹرک تصدیق بھی اسی طرح لازمی ہوگی جس طرح سموں کی بائیومیٹرک تصدیق ضروری ہے۔

XS
SM
MD
LG