رسائی کے لنکس

احد رضا میر اور سجل علی نے نکاح کر لیا


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے اداکار احد رضا میر کا اداکارہ سجل علی سے نکاح ہو گیا ہے لیکن رخصتی کی تاریخ کا ابھی کوئی اعلان نہیں ہوا ہے۔

دونوں فن کاروں کے نکاح کی سادہ سی تقریب متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کے ضیا نورائی نامی جزیرے پر ہوئی۔

تقریب میں دونوں فن کاروں کے قریبی رشتے دار اور دوست احباب شریک تھے۔

احد اور سجل کی تقریب نکاح کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سجل علی نے اپنے اکاؤنٹ سے بھی نکاح کے بعد ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر اب تک 5 لاکھ سے زائد لائکس آ چکے ہیں جب کہ 15 ہزار سے زائد لوگوں نے اس تصویر پر تبصرے کیے ہیں۔

نکاح کے بعد سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے سجل احد رضا میر کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ریلیز ہونے والے ویڈیو میں احد میر نکاح کے وقت کریم کلر کی شیروانی اور سفید چوڑی دار پاجامے میں ملبوس ہیں جب کہ سجل نے سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

دونوں کے نکاح کے بعد ٹوئٹر پر 'احد سجل کی شادی' کے نام سے ٹرینڈ بھی چلتا رہا۔ احد اور سجل کی منگنی 6 جون 2019 کو ہوئی تھی جب کہ رسم حنا 12 مارچ کو ہوئی۔

یہ جوڑا اب تک کئی ڈراموں میں ایک ساتھ کام کر چکا ہے جن میں ڈرامہ سیریل 'یقین کا سفر'، 'یہ دل میرا' اور 'آنگن' بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG