رسائی کے لنکس

شہزادی کیٹ مڈلٹن کی اعزازی فوجی تقرری


33سالہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بدھ کے روز 'رائل ائیر فورس ائیر کیڈٹس 'کےسرپرست کے طور پر رائل ہائی نیس شہزادہ فلپ کی جگہ سنبھال لی ہے ۔

شہزادی کیتھرین مڈلٹن اپنی پہلی فوجی تقرری کے بعد برطانوی فضائیہ کے فوجی نوجوانوں کی تنظیم' ائیر کیڈیٹ آرگنائزیشن' کی سرپرست بن گئی ہیں۔

33سالہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے 'رائل ائیر فورس ائیر کیڈٹس 'کے سرپرست کے طور پر رائل ہائی نیس شہزادہ فلپ کی جگہ سنبھال لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ملکہ برطانیہ کی جانب سے بکنگھم پیلس میں شاہی خاندان کے لیے ظہرانہ دیا گیا تھا جس کے بعد شہزادہ فلپ نے بکنگھم پیلس کے سامعین کے سامنے برطانوی فضائیہ کے اعزازی ائیر کموڈور ان چیف کی حیثیت سے دستبردای کا اعلان کیا۔

ایڈنبرا کے ڈیوک 94 سالہ شہزادہ فلپ نے پچھلی کئی دہائیوں سے رائل ائیر فورس کی سرپرستی کو برقرار رکھا ہے اس عہدے ہر ان کی پہلی تقرری کنگ جارج ششم کی وفات کے بعد ہوئی تھی۔

اس موقع پرشہزادی کیٹ مڈلٹن نے شہزادہ فلپ سے دنیا کی قدیم ترین فضائیہ رائل ائیر فورس کی ائیر کیڈٹس تنظیم سنبھالنے کی ذمہ داریاں قبول کیں ۔

اعزازی ائیر کمانڈنٹ کی حیثیت سے شہزادی کو اس موقع پر تنظیم کی طرف سے ائیر کیڈٹوں کی تاریخ پر مشتمل ایک کاپی پیش کی گئی۔

شہزادی کیٹ اب فوجی نوجوانوں کی تنظیم کی اعزازی 'کمانڈنٹ ائیر کیڈیٹس' ہیں جبکہ تنظیم ائیر ٹریننگ کور اور مشترکہ کیڈٹ فورس دونوں کے جوانوں پر مشتمل ہے ۔

وہ اس نئے کردار میں 12 سے 19 برس کے 42ہزار ائیر کیڈٹس اور 15 ہزار بالغ رضاکاروں اور برطانیہ اور بیرون ملک کی 12ہزار ہونٹس پر مشتمل تنظیم کی نمائندگی کریں گی ۔

ایکسپریس اخبارکے مطابق ڈیوک آف ایڈنبرگ شہزادہ فلپ کی 90 سالہ سالگرہ کے موقع پر شاہی محل بکنگھم پیلس سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ شہزادہ فلپ تنظیموں کی ایک بڑی تعداد کی صدارت اور سرپرستی سے دستبردار ہو جائیں گے تاہم وہ اب 780 تنظیموں ۔خیراتی اداروں کے ساتھ منسلک ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادی کیٹ فی الحال فوجی تقرریوں سے گریز کریں گی اور اس اہم ذمہ داری کے ساتھ وہ رائل ائیر فورس کے نوجوانوں کی حمایت کریں گی لیکن اس کے لیے انھیں وردی پہننے کی ضرورت نہیں ہے ۔

شہزادی کیٹ کی رائل ائیر فورس کے ساتھ قریبی وابستگی ہے۔ ان کے شوہر رائل ائیر فورس سرچ اینڈ ریسکیو ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG