رسائی کے لنکس

logo-print

’ہاؤس فل فور‘ نے 205 کروڑ کما لیے، اکشے کمار کا نیا ریکارڈ؟


اکشے کمار، فائل فوٹو

اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فل فور‘ سینما ہالز میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھے ہوئے ہے اور فلم ریلز ہونے کے پانچ ہفتوں کے بعد بھی یہ بھارتی ریاستوں مہاراشٹر اور گجرات میں خوب بزنس کر رہی ہے۔

باکس آفس انڈیا ڈاٹ کام کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہاؤس فل فور اب تک 205 کروڑ اور 50 لاکھ کا بزنس کر چکی ہے، اور وہ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ’گول مال اگین‘ سے صرف 20 سے 25 لاکھ روپے پیچھے ہے۔

سینما گھروں میں فلم بینوں کا رش اور جوش و خروش دیکھ کر یہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اس ہفتے 206 کروڑ کا ہندسہ عبور کرکے بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی کامیڈی فلم بن جائے گی۔

اگر ہاؤس فل فور 206 کروڑ کے ہدف پر پہنچ جاتی ہے تو اکشے کمار ’گول مال ایگین‘ کے اجے دیوگن، ’ڈریم گرل‘ کے ایشومان کھرانا اور فلم ’ریڈی‘ کے سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

اکشے کمار اپنی فلموں میں روایتی فلم مصالحے اور فارمولے کے ساتھ کوئی پیغام بھی شامل کرتے ہیں اور فلم بینوں کی توجہ کسی خاص مسئلے یا موضوع کی جانب مبذول کراتے ہیں۔

ان کا یہ انداز فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے اور وہ نہ صرف ان کی فلم دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کرتے ہیں بلکہ ان کے پیغام کا اثر بھی قبول کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG