رسائی کے لنکس

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بھی 'بھائی حاضر'


گلوکار علی ظفر
گلوکار علی ظفر

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر "بھائی" کے روپ میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں ہونے والے ایک تنازع کی کے بعد لوگوں کے سامنے آئے تھے۔ لیکن ان کا "بھائی" والا انداز اتنا مقبول ہوا کہ وہ اب سوشل میڈیا پر بھائی کے نام سے ہی پہچانے جا رہے ہیں۔

کرونا وائرس کی پاکستان آمد کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین علی ظفر سے متعلق دلچسپ تبصرے کر رہے تھے اور کرونا وائرس روکنے کے لیے ان سے مدد مانگ رہے تھے۔

مثال کے طور پر ایک ٹوئٹر صارف محمد حارث نے علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی کرونا وائرس کا کچھ کرو، ہمیں ڈر لگ رہا ہے۔

شاہ زیب اعجاز نامی صارف نے بھی علی ظفر سے کچھ ایسا ہی مطالبہ کیا۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ کرونا وائرس پاکستان آگیا ہے۔ بھائی کا کتنا ہاتھ ہے اس میں؟

علی ظفر نے صارفین کی ان ٹوئٹس پر کوئی تو تبصرہ نہیں کیا۔ لیکن وہ کرونا وائرس سے متعلق ایک نئی ویڈیو کے ساتھ دوبارہ لوگوں کے سامنے آئے ہیں۔

اپنی حالیہ ویڈیو میں علی ظفر "بھائی" بن کر اپنے مخصوص انداز میں کرونا وائرس سے بچنے کے طریقے بتا رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو حکومتِ پنجاب نے علی ظفر کے تعاون سے بنائی ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک کرونا وائرس سے متعلق آگاہی پہنچانا ہے۔

ویڈیو میں علی ظفر ناظرین سے کہتے ہیں کہ "بھائی حاضر ہے اور بھائی کی بات بہت اہم ہے جسے سننا ضروری ہے۔"

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 'بھائی' حاضر
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:51 0:00

علی ظفر ویڈیو میں کرونا وائرس کو جان کا عذاب قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اپنی بھی جان عذاب میں نہ ڈالیں اور دوسروں کی بھی نہ ڈالیں۔ وہ احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہاتھ کو دھوتے رہیں اور انہیں منہ کے پاس نہیں لانا۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ اگر چھینک آئے تو دوسروں کا خیال کرتے ہوئے کنٹرول کر کے مارنی ہے اور پھر ہاتھ دھونے ہیں اور نزلہ و زکام کی صورت میں فوراً اسپتال سے رجوع کرنا ہے۔

البتہ حیران کن بات یہ ہے کہ علی ظفر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔

XS
SM
MD
LG