رسائی کے لنکس

logo-print

القاعدہ کے حملے میں چھ یمنی فوجی ہلاک


القاعدہ کے حملے میں چھ یمنی فوجی ہلاک

یمن میں حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے مشتبہ جنگجوؤں نے جنوبی صوبہ شابوا میں گشت پر معمور فوجیوں پر حملہ کرکے چھ اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

گذشتہ شب آقلہ کے علاقے میں کی گئی اس کارروائی میں حملہ آوروں نے خودکار ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ راکٹ گرنیڈ کا استعمال بھی کیا۔

صوبہ شابوامیں تین روز کے دوران القاعدہ کا یہ دوسرا حملہ ہے ۔ اس سے پہلے جمعرات کے روز پانچ فوجی ہلاک کر دیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ماضی میں القاعدہ کے ارکان مغربی ملکوں اور سعودی اہداف کو نشانہ بناتے رہے ہیں لیکن حالیہ ہفتوں میں انھوں نے یمن اور امریکی سکیورٹی فورسز کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون اور اپنے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں مقامی فوج پر حملوں میں اضافہ کر رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG