رسائی کے لنکس

امریکی فوج میں ٹرانس جیندرز کی بھرتی پر پابندی لگ گئی


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے تحت سوائے کچھ محدود حالات کے ، جنس تبدیل کرنے والے بیشتر لوگوں کے لیے فوج میں خدمات انجام دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جمعے کی رات وائٹ ہاؤس سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ دفاع اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وزراا س نتیجے تک پہنچے ہیں کہ مخنث تشخیص کیے گئے ایسے لوگوں کی فوج میں رسائی یا انہیں فوج میں بر قرار رکھنے سے فوج کی کارکردگی کے لیے خاصا بڑا خطرہ لاحق ہوتا ہے جنہیں طبی ادویات یا سرجری سمیت خاصا زیادہ طبی علاج درکار ہو ۔

صدر نے گزشتہ سال یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ ایسے لوگوں کی فوج میں شمولیت روک دیں گے اورجو صدر براک اوباما کی جانب سے ایسے لوگوں کو فوج میں شامل کرنے کی پالیسی کی منسوخی کا ایک اقدام ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے یہ اقدام کئی قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے رکا رہا تھا اور پینٹگان نے جنوری تک ایسے افراد کی فوج میں بھرتی جاری رکھی تھی۔

اس پابندی پر سیاستدانوں اور انسانی حقوق کے گروپس اور ایل جی پی ٹی کے سر گرم کارکنوں نے فوری طور پر تنقید شروع کر دی ہے۔

XS
SM
MD
LG