رسائی کے لنکس

امریکی ماہر ارضیات کی چینی قیدخانے سے رہائی


سان فرانسسکو میں قائم ’دُئی ہُوا فاؤنڈیشن‘نے ہفتے کے روز بتایا کہ جمعے کو رہائی پانے کے بعد، ژو فینگ کو فوری طور پر امریکہ بدر کر دیا گیا

پوشیدہ سرکاری رازوں کا سودہ کرنے کے جرم میں آٹھ برس قید کی سزا کاٹنے کے بعد، چین نے امریکی ماہر ارضیات کو رہا کر دیا ہے۔ یہ بات انسانی حقوق کے ایک گروپ نے بتائی ہے۔

سان فرانسسکو میں قائم ’دُئی ہُوا فاؤنڈیشن‘نے ہفتے کے روز بتایا کہ جمعے کو رہائی پانے کے بعد، ژو فینگ کو فوری طور پر امریکہ بدر کر دیا گیا۔

گروپ نے کہا کہ ژو جمعے کی شام ٹیکساس کی جنوب مغربی امریکی ریاست کے شہر ہیوسٹن میں اپنے اہل خانہ سے آ ملے ہیں۔

اُنھوں نے چین میں جنم لیا اور اِس وقت امریکی شہری ہیں۔

اُنھیں چین کی تیل کی صنعت کا ڈیٹابیس خریدنے کے جرم میں نومبر، 2007ء میں حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ توانائی سے متعلق ایک امریکی ادارے اور’ آئی ایچ ایس‘ نامی انجنیرنگ کنسلٹنگ فرم سے وابستہ رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG