رسائی کے لنکس

امریکی شہری کو دہشت گردی کے مقدمے کا سامنا


امریکی شہری کو دہشت گردی کے مقدمے کا سامنا
امریکی شہری کو دہشت گردی کے مقدمے کا سامنا

انتہا پسند تنظیم 'القاعدہ' سے منسلک شدت پسندوں کو ساز و سامان فراہم کرنے کی کوشش کے ملزم ایک امریکی شہری پر قائم مقدمہ کی کاروائی کا آغاز ٹیکساس کی ایک وفاقی عدالت میں ہونے جارہا ہے۔

تیس سالہ بیری بوجول کو امریکی حکام نے مئی 2010ء میں اس وقت حراست میں لیا تھا جب اس نے مشرقِ وسطیٰ جانے کی کوشش کے دوران بحری جہاز پر سوار ہونے کے لیے امریکی شہر ہیوسٹن کی بندرگاہ پر جعلی شناخت کا استعمال کیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت بوجول کے قبضے سے دو دستی 'جی پی ایس' آلات اور موبائل فون کی ایک سم سمیت کئی دیگر اشیا برآمد ہوئی تھیں جو ملزم 'القاعدہ' کے کارندوں کو فراہم کرنا چاہتا تھا۔

ملزم کو مذکورہ اشیا 'ایف بی آئی' ہی کے ایک سراغ رساں نے فراہم کی تھیں جو اس سے 'القاعدہ' کے رکن کے بھیس میں ملا تھا۔

اپنی گرفتاری کے بعد اخبار 'ہیوسٹن کرونیکل' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بوجول نے کہا تھا کہ اگر امریکی ایجنٹوں نے "اسے ورغلانے یا اکسانے" کی کوشش نہ کی ہوتی تو اس کا کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی رابطہ یا تعلق نہیں ہوتا۔

XS
SM
MD
LG