رسائی کے لنکس

بھارت: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام


بھارت: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
بھارت: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

بھارتی پولیس نے کہاہے کہ انہوں نے نئی دہلی میں ہندوؤں کے تہوار کے موقع پر ایک مبینہ دہشت گرد حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

پولیس کے ڈپٹی کمشنر راجن کمپانی نے جمعرات کے روز کہاہے کہ شمالی ریاست ہریانہ کے شہر انبالہ میں پولیس نے ایک کارسے دھماکہ خیر مواد برآمد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری کار دہلی جانے والی تھی۔ پولیس کو دھماکہ خیز مواد میں استعمال کیے جانے والےڈیٹونیٹر اور ٹائمرز بھی ملے ہیں۔

کمپانی نے کہا کہ یہ کارروائی ایک خفیہ اطلاع پر کی گئی ، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں قائم ایک عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ ،سکھوں کی ایک علیحدگی پسند تنظیم بابر خالصہ انٹرنیشنل کو، جس نے دہشت گرد حملے کا منصوبہ تیار کیا ہے، دھماکہ خیز مواد فراہم کررہی ہے۔

مبینہ دھماکہ خیز مواد ہندوؤں کے ایک اہم تہوار دیوالی سے تقریباً دو ہفتے قبل پکڑا گیا ہے۔

بھارت نے 2008ء میں ملک کے مالیاتی مرکز ممبئی پر دہشت گرد حملوں کاالزام، جس میں 166 افراد ہلاک ہوگئے تھے، لشکرطیبہ پر عائد کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG