رسائی کے لنکس

پاکستانی نژاد امریکی کی پولیس میں نمایاں خدمات، تقریب میں شرکت


ہاشم احمدانی امریکی ریاست جارجیا کی پولیس فورس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بقول اُن کے، ’’امریکہ کی پولیس فورس میں شمولیت اختیار کرکے میں نے کوشش کی ہے کہ پاکستان کے بارے میں منفی تاثر کو مثبت سوچ میں بدلنے میں مدد دوں‘‘

کراچی: دنیا میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے ملک سے دور رہتے ہوئے بھی اس کا نام بہتر بنانے کے لئے کوئی نا کوئی نمایاں کام کرتے رہتے ہیں۔ ہاشم احمدانی کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جو اپنے ملک سے کوسوں دور رہتے ہوئے بھی پاکستان اور پاکستانیوں کی ایک مثبت مثال کے طور پر اپنے آپ کو پیش کر رہے ہیں۔

ہاشم امریکی ریاست جارجیا کی پولیس فورس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بقول اُن کے، ’’امریکہ کی پولیس فورس میں شمولیت اختیار کرکے میں نے کوشش کی ہے کہ پاکستان کے بارے میں منفی تاثر کو مثبت سوچ میں بدلنے میں مدد دوں‘‘۔

ہاشم احمدانی ان دنوں کراچی آئے ہوئے ہیں، جہاں انھیں ایک تقریب کے دوران سندھ پولیس کی جانب سے امریکہ میں ایک پاکستانی کے طور پر ان کی اعلیٰ اعزازی خدمات کو سراہا گیا۔

تقریب کی منتظم کا کہنا تھا کہ ایک امریکی پولیس اہل کار کا کراچی آنا اور سندھ پولیس کے ساتھ تعاون امریکہ پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس، ساوتھ زون، جمیل احمد کا کہنا تھا کہ "پولیس کسی بھی ملک کا ایک اہم ادارہ ہوتا ہے‘‘؛ اور یہ کہ ’’دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر افسران کا انٹر ایکشن بھی ضروری ہے"۔

’وائس آف امریکہ‘ کو دئےگئے خصوصی انٹرویو میں ہاشم احمدانی نے بتایا کہ اُنھیں فخر ہے کہ وہ پاکستانی مسلمان ہوتے ہوئے ایک امریکی پولیس افسر کے طور پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

اُن سے سوال کیا گیا کہ ایسی کونسی سوچ یا جذبہ تھا جس نے انھیں امریکہ میں پولیس افسر بننے پر مائل کیا؟ جواب سننے کے لیے منسلک وڈیو رپورٹ ملاحظہ کیجئیے:

پاکستانی نژاد امریکی کی پولیس میں نمایاں خدمات
please wait

No media source currently available

0:00 0:07:28 0:00

XS
SM
MD
LG