رسائی کے لنکس

ایران: مغرب مخالف مذہبی رہنما ماہرین کونسل کے سربراہ منتخب


احمد جنتی مجلس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
احمد جنتی مجلس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔

90 سالہ احمد جنتی صدر حسن روحانی اور ان کی طرف سے ایران کی سفارتی تنہائی کو ختم کر کے مغرب کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی کی کوششوں  کے سخت ناقد ہیں۔

ایران کے ایک معروف مغرب مخالف سینئر مذہبی رہنما کو ماہرین کونسل یعنی مجلس خبرگان رہبری کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔

90 سالہ احمد جنتی صدر حسن روحانی اور ان کی طرف سے ایران کی سفارتی تنہائی کو ختم کر کے مغرب کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی کی کوششوں کے سخت ناقد ہیں۔ ان کا انتخاب ایران کی بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

آیت اللہ جنتی ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامن ای کے قریبی ساتھی ہیں اور 88 ارکان پر مشتمل مجلس خبرگان رہبری نے ان کا انتخاب کیا ہے۔ اس مجلس کے ارکان کا انتخاب میں بھی حال ہی میں عمل میں آیا تھا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق 88 ارکان میں سے 55 نے آیت اللہ جنتی کے حق میں ووٹ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس مجلس کے ارکان کے مارچ میں ہونے والے انتخابات میں کئی قدامت پسند امیدوار اپنی سیٹ جیتنے میں ناکام ہو گئے تھے۔

ایران کے رہبر اعلیٰ نے ملک کے اعلیٰ رہنماؤں سے کہا کہ ملک کا انتظام کار چلانے کے لیے مجلس کا اہم کردار ہے اور انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے کہ یہ ایک انقلابی سوچ کے ساتھ عمل کرے۔

واشنگٹن میں قائم مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ الیکس وطنکا کہتے ہیں کہ آیت اللہ جنتی کا انتخاب آیت اللہ خامنہ ای کے حامیوں کے لیے ایک علامتی فتح ہے تاہم صدر روحانی اور ان کی ٹیم نے اس انتخاب میں قدامت پسندوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ آیت اللہ جنتی" کی عمر تقریباً 90 سال کے قریب ہے اور وہ ہمیشہ کے لیے اس عہدے پر فائض نہیں رہیں گے۔۔۔اور صدر روحانی اور ان کی ٹیم یہ سمجھتی ہے کہ ماہرین کی کونسل کی آٹھ سالہ مدت کے دوران ایک بار پھر انتخابات ہو سکتے ہیں"۔

XS
SM
MD
LG