رسائی کے لنکس

ایپل رواں سال ساڑھے سات کروڑ فائیو جی آئی فون مارکیٹ میں لائے گا


 'آئی فون' کی امریکی کمپنی 'ایپل' نے رواں برس کے آخر تک ساڑھے سات کروڑ فائیو جی فون، آئی پیڈز اور واچز بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ (فائل فوٹو)
'آئی فون' کی امریکی کمپنی 'ایپل' نے رواں برس کے آخر تک ساڑھے سات کروڑ فائیو جی فون، آئی پیڈز اور واچز بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ (فائل فوٹو)

الیکٹرانکس کی ایک اہم امریکی کمپنی 'ایپل' نے اپنے سپلائرز سے کہا ہے کہ وہ اس برس کے آخر تک ساڑھے سات کروڑ فائیو جی آئی فونز کے ساتھ ساتھ آئی پیڈز اور ایپل واچز فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کریں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے 'بلوم برگ' کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کمپنی کو توقع ہے کہ 2020 میں ہی نئی جنریشن کے آئی فونز کی فراہمی 8 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

'ایپل' آئندہ سال آئی فون کے چار نئے ماڈل لانچ کرنے جا رہا ہے جن میں تیز رفتار فائیو جی وائرلیس کی سہولت موجود ہو گی۔ ان ماڈلز کے ڈیزائن بھی جدید ہوں گے اور یہ مختلف سائز کی اسکرینوں میں دستیاب ہوں گے۔

'بلوم برگ' کی رپورٹ کے مطابق ایپل ایک نیا آئی پیڈ ائر تیار کر رہا ہے جس میں آئی پیڈ پرو کی طرح کی جدید اسکرین ہو گی۔

ایپل نے نئے فیچرز کے ساتھ آئی فون 11 لانچ کر دیا
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:54 0:00

ایپل اس مرتبہ 'بیٹس' برینڈ کے علاوہ بھی ایئر فون بنا رہا ہے اور ایپل واچ کے دو نئے ڈیزائنز پر بھی کام جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی ایک نئے 'ایپل ٹی وی باکس' پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں تیز رفتار پراسیسر نصب ہو گا اور یہ ٹی وی باکس گیمنگ اور بہتر ریموٹ کنٹرول کے ساتھ دستیاب ہو گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ایپل اسے رواں سال صارفین کے لیے پیش کر دے گا۔

XS
SM
MD
LG