رسائی کے لنکس

آئی فون اور آئی پیڈ کی ریکارڈ فروخت اور ریکارڈ منافع


آئی فون اور آئی پیڈ کی ریکارڈ فروخت اور ریکارڈ منافع
آئی فون اور آئی پیڈ کی ریکارڈ فروخت اور ریکارڈ منافع

اپیل کا کہناہے کہ اس نے گذشتہ سال کے آخری تین مہینوں کے دوران 46 ارب ڈالر کی منصوعات فروخت کیں، جس سے اسے 13 ارب ڈالر کا منافع حاصل ہوا

امریکہ میں قائم الیکٹرانک ٹیکنالوجی کی ایک بڑی کمپنی اپیل نے دنیا بھر میں اپنے تیار کردہ ائی فون اور آئی پیڈ کی مانگ میں زبردست اضافے کے بعد فروخت اور منافع کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

اپیل کا کہناہے کہ اس نے گذشتہ سال کے آخری تین مہینوں کے دوران 46 ارب ڈالر کی منصوعات فروخت کیں اور اسے 13 ارب ڈالر کا منافع حاصل ہوا۔

اپیل کمپنی کا منافع انٹرنیٹ کے معروف سرچ انجن گوگل کے سہ ماہی منافع سے بڑھ گیا ہے۔

گذشتہ سال اگست سے اپیل اور توانائی کی بین الاقوامی کمپنی ایکسان موبل اپنے منافع کی بنا پر اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی قیمتوں کے لحاظ سے سب سے بڑی امریکی کمپنیاں بن گئی ہیں۔

اکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی میں فروخت اور منافع میں اپیل نے دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹر ساز کمپنی ایچ پی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ اپیل کے بانی اور نئی ایجادات متعارف کرنے والی معروف شخصیت اسٹیو جابز کے انتقال کے بعد کمپنی کی پہلی مالیاتی رپورٹ ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ رپورٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ اسٹیو جابز کے بعد لیڈرشپ کی تبدیلی نے کمپنی کے معمولات کو متاثر نہیں کیا۔

اپیل نے پچھلے سال کی آخری سہ ماہی میں تین کروڑ 70 لاکھ آئی فون فروخت کیے جن میں ان کا نیا ماڈل آئی فون فور ایس بھی شامل ہے۔ اپیل 2007ء میں آئی فون متعارف کرائے جانے کے بعد سے اب تک 18 کروڑ 30 لاکھ فون فروخت کرچکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2011ء کی آخری سہ ماہی میں اپیل کے نئے چھوٹے کمپیوٹر آئی پیڈ کی فروخت ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ رہی۔

XS
SM
MD
LG