رسائی کے لنکس

اپیل کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ


28일 말리 팀북투 공항에서 경계 중인 프랑스 군.
28일 말리 팀북투 공항에서 경계 중인 프랑스 군.

چین کی ایک الیکٹرانک کمپنی امریکی عدالت میں یہ دعویٰ دائر کررہی ہے کہ ایک بڑی امریکی الیکٹرانک کمپنی اپیل نے اس کے معروف ٹیبلٹ کمپیوٹروں کو آئی پیڈ کے نام سے فروخت کرنے کے حقوق حاصل کرنے میں اسے دھوکہ دیا ہے۔

پروویوٹیکنالوجی نے پیر کے روز کہا کہ اپیل نے ایک کمپنی آئی پی اپیلی کیشن ڈیولپمنٹ لمیٹڈ یا آئی پیڈ کے نام سے قائم کی تھی۔چینی کمپنی کا کہناہے کہ اس کمپنی کے قیام کا مقصد آئی پیڈ کا ٹریڈ مارک خریدنے کے لیے ایک جھوٹا جواز پیدا کرنا تھا۔

کمپنی کا کہناہے کہ آئی پیڈ نے کبھی بھی یہ ظاہر نہیں کیا وہ اپیل کے ایک ایجنٹ کے طور پر کام کررہی ہے بلکہ دھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے یہ کہا کہ وہ پروویو کمپنی کے ساتھ مسابقت نہیں کرے گی۔

اپیل کمپنی نے 2010ء میں آئی پیڈ کی رونمائی سے چند روز پہلے یہ کہاتھا کہ اس نے چین سمیت 10 ممالک میں آئی پیڈ کے نام کے حقوق خرید لیے ہیں۔ چین میں اس نے یہ حقوق پروویو سے خریدتھے جس کا الحاق تائیوان سے ہے۔

لیکن پروویو نے کیلی فورنیا کی ایک عدالت میں اپیل کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپیل نے آئی پیڈ نام کے حقوق حاصل کرنے کے لیے غیر شفافیت اور دھوکہ دہی سے کام لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG