رسائی کے لنکس

آئی پیڈ تھری کی خرید کے لیے لمبی قطاریں


امریکی خریداروں میں ایسے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جو اسٹور کھلنے سے گھنٹوں پہلے رات کو ہی قطاریں بنا کرکھڑے ہوگئے تھے

دنیا بھر میں جمعے کے روز اپیل اسٹوروں کےباہر خریداروں کی لمبی قظاریں دکھائیں جو ڈیجٹل ٹیکنالوجی کی اس بڑی کمپنی کے مشہور ٹیلٹ کمپیوٹر آئی پیڈ کا نیا ماڈل خریدنے کے لیے اکھٹے ہوئے تھے۔

امریکہ میں خریداروں میں ایسے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جو اسٹور کھلنے سے گھنٹوں پہلے رات کو ہی قطاریں بنا کرکھڑے ہوگئے تھے۔

اپیل کا نیا آئی پیڈ اس کا تیسرا ورژن ہے ، جس میں کئی نئے اضافے کیے گئے ہیں۔

نئے آئی پیڈ کی قیمت 500 سے 800 ڈالر کے درمیان ہے اور کمپنی کا کہناہے کہ نئے ماڈل میں زیادہ طاقت ور مائیکرو پراسیسر چپ لگائی گئی ہے جس کی مدد سے گرافکس زیادہ بہتر دکھائی دیں گے اور انٹرنیٹ سے زیادہ تیزی کے ساتھ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔

ٹوکیو، ہانگ کانگ، سنگا پور، پیرس ، نیویارک اور دوسرے کئی بڑے شہروں سے بھی اپیل اسٹوروں کے باہر خریداروں کے بڑے بڑے ہجوموں کی خبریں ملی ہیں۔

اپیل کمپنی کاشمار کمپیوٹر تیار کرنے والے دنیا کے بڑے اداروں میں کیا جاتا ہے۔ اور ٹیلٹ کمپیوٹر کی عالمی فروخت میں اپیل کا حصہ 60 فی صد ہے۔ کمپنی کو توقع ہے کہ نئے آئی پیڈ سے ان کی فروخت مزید بڑھے گی۔

اپیل کا کہناہے کہ وہ اب تک ساڑھے پانچ کروڑ سے زیادہ آئی پیڈ فروخت کرچکی ہے۔
ایک مالیاتی تجزیہ کار کا کہناہے کہ صرف جمعے لانچ کے پہلے دن دس لاکھ سے زیادہ آئی پیڈ فروخت ہونے کی توقع ہے۔

XS
SM
MD
LG