رسائی کے لنکس

جائزہ رپورٹ: داعش ناکام ہوگی، نوجوان عربوں کی اکثریتی رائے


عرب اسپرنگ، تیونیسیا
عرب اسپرنگ، تیونیسیا

’عرب اسپرنگ‘ کے محض پانچ برس بعد، جائزہ رپورٹ میں شامل اکثریت کے نزدیک خطے میں استحکام کو جمہوریت پر فوقیت حاصل ہے۔ مصر وہ واحد ملک ہے جہاں کی اکثریت ابھی تک یہ خیال کرتے ہیں کہ عرب اسپرنگ کے بعد اُن کی زندگی میں بہتری آئی ہے

خطے میں بڑھتی ہوئی مایوسی کے باوجود، نوجوان عربوں کی ’’ایک واضح اکثریت‘‘ نے داعش کے شدت پسندانہ نظریات کو مسترد کیا ہے۔ یہ بات عرب نوجوانوں کے رائے عامہ کے ایک نئے جائزے میں بتائی گئی ہے۔

’اے ایس ڈی اے‘ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ 18 سے 24 برس کے 77 فی صد عرب داعش کے طاقتور بننے پر تشویش میں مبتلہ ہیں؛ (جن میں سے 50 فی صد کو انتہائی تشویش ہے)، حالانکہ زیادہ تر کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ ریاست قائم کرنے میں ناکام ہوگی۔

جائزے میں شامل زیادہ تر نوجوان سمجھتے ہیں کہ نوجوانوں کو روزگار کی عدم فراہمی داعش کی بھرتی کا اہم عنصر ہے۔ تاہم، چار میں سے ایک یہ سمجھتا ہے کہ معاملہ اُن کی سوچ سے بالاتر ہے، آیا کوئی بھی گروپ میں کیونکر شامل ہوگا۔

’عرب اسپرنگ‘ کے محض پانچ برس بعد، جائزہ رپورٹ میں شامل اکثریت کے نزدیک خطے میں استحکام کو جمہوریت پر فوقیت حاصل ہے۔

صرف 36 فی صد شرکا محسوس کرتے ہیں کہ ’عرب اسپرنگ‘ کے بعد عرب دنیا میں بہتری آئی ہے، جو سوچ میں آنے والی ایک ڈرامائی تبدیلی ہے؛ چونکہ سنہ 2012 میں 72 فی صد موسم بہار کی اِس تحریک کے بارے میں مثبت سوچ رکھتے تھے۔

اس جائزے میں، مصر وہ واحد ملک ہے جہاں کی اکثریت ابھی تک یہ خیال کرتے ہیں کہ عرب اسپرنگ کے بعد اُن کی زندگی میں بہتری آئی ہے۔

دیگر کلیدی نتائج میں ایران کے جوہری سمجھوتے اور شام کے تنازع سے متعلق رائے میں اختلاف کا عنصر بڑھا ہے۔

سروے سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ ذاتی آزادیوں اور انسانی حقوق میں بہتری کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے، خاص طور پر خواتین کے حوالے سے۔ جائزہ رپورٹ سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکہ خطے کو چوٹی کے اتحادی خیال کیا جاتا ہے۔

آٹھویں سالانہ ’اے ایس ڈی اے۔۔ اے برون مارسلر عرب یوتھ سروے‘ میں 16 عرب ملکوں سے بالمشافیٰ 3500 نوجوانوں سے رائے معلوم کی گئی تھی۔ (خانہ جنگی کی صورت حال کے باعث، اس میں شام کو شامل نہیں کیا گیا تھا)، جب کہ شرکا میں مرد اور خواتین حضرات کی تعداد مساوی ہے۔

XS
SM
MD
LG