رسائی کے لنکس

امریکی ریاست ایری زونا کے جنگلات میں آگ سے دس ہزار افراد بےگھر


ایری زونا کے جنگلات میں آگ لگنے کے بعد دھوئیں کے بادل بلند ہورہے ہیں
ایری زونا کے جنگلات میں آگ لگنے کے بعد دھوئیں کے بادل بلند ہورہے ہیں

حکام کو ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا، جب کہ جنگل میں لگنے کے زیادہ تر واقعات کے پیچھے انسانی غفلت ہوتی ہے۔

جنوب مغربی امریکی ریاست ایری زونا کے جنگلوں میں آگ بھڑک اٹھنے سے تقریباً دس ہزار افراد کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آگ کا دائرہ ہمسایہ ریاست نیومیکسیکو کی سرحد تک پھیل گیا ہے۔

فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ان کا کہناہے کہ جمعرات کی صبح تک آگ پر قابو پانے کی شرح صفر تھی جب کہ اب اس پرتقریباً چھ فی صد تک قابو پالیا گیاہے۔

آگ بجھانے اس کامیابی میں ہواؤں کی رفتار میں کمی کا بھی ہاتھ ہے جس کی رفتار ہفتے کے روز ہلکی پڑ نے سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مدد ملی۔

کئی ہفتے قبل بھرک اٹھنے والی آگ سے اب تک 1500 مربع کلومیٹر پر جنگل جل کر راکھ ہوچکے ہیں اور آگ کا دھواں مشرقی ریاست آئیوا تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث طیاروں کواپنے رخ تبدیل کرنے پڑرہے ہیں۔

یہ آگ ریاست ایری زونا کی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی جنگلی آگ ہے۔ حکام کو ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا، جب کہ جنگل میں لگنے کے زیادہ تر واقعات کے پیچھے انسانی غفلت ہوتی ہے۔

XS
SM
MD
LG