رسائی کے لنکس

روس کے جنگلات میں آگ سے 48 افراد ہلاک


روسی وزیراعظم آگ سے متاثرہ لوگوں سے اظہار ہمدردی کررہے ہیں
روسی وزیراعظم آگ سے متاثرہ لوگوں سے اظہار ہمدردی کررہے ہیں

روس کے مغربی جنگلات میں کئی ہفتوں سے لگی آگ سے حکام کے بقول ہلاک ہونے والوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے جب کہ متعدد گاؤں خاکستر ہو گئے ہیں۔

روس کی وزارتِ ہنگامی حالات نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 403 مزید مقامات پر آگ بھڑک اٹھی البتہ 293 مقامات پر اس پر قابو پا لیا گیا۔

روس ان دنوں ملکی تاریخ کے گرم ترین دور سے گزر رہا ہے اور ملک کے وسطی اور مغربی حصوں میں جنگلات میں لگی آگ پھیل رہی ہے۔ہزاروں فوجی اور رضاکار تقریباً دس ہزار آگ بجھانے والے اہلکاروں کی مدد کر رہے ہیں۔ اس صورت حال سے ایک درجن سے زائد صوبے متاثر ہوئے ہیں ، جن میں سے سات میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

جنگلات میں لگی آگ سے اٹھنے والا دھواں تیز ہواؤں کے باعث دارالحکومت ماسکو تک پہنچ گیا ہے جب کہ مضرِ صحت گیسوں پر مشتمل یہ غبار ریل کے زیر زمین نظام میں بھی سرایت کر گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG