رسائی کے لنکس

ایری زونا واقعہ:اوباما کا چندلمحوں کی خاموشی کا اعلان


ایری زونا واقعہ:اوباما کا چندلمحوں کی خاموشی کا اعلان
ایری زونا واقعہ:اوباما کا چندلمحوں کی خاموشی کا اعلان

ہفتے کو ہونے والے واقعہ میں ایک امریکی خاتون رکن کانگرس گبرئیل گفوڈز گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئیں جب کہ ایک وفاقی جج اور نو سالہ بچی سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی صدر براک اوباما نے ریاست ایری زونا میں گزشتہ روز فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے احترام میں پیر کو چند لمحوں کی خاموشی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس واقعہ میں ایک امریکی خاتون رکن کانگرس گبرئیل گفوڈز گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئیں جب کہ ایک وفاقی جج اور نو سالہ بچی سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ایری زونا یونیورسٹی میڈیکل سنٹر کے ایک ڈاکٹر پیٹر ری نے اتوار کو اخباری نمائیندوں کو بتایا کہ رکن کانگرس کو دواؤں سے بہوش رکھا گیا ہے تاہم ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے جو ڈاکٹروں کے لئے حوصلہ افزا بات ہے۔

صدر اوباما نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ پیر کو صبح گیارہ بجےوائٹ ہاؤس میں اپنے سٹاف کے ساتھ چند لمحوں کی خاموشی اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئیندہ ایک ہفتے کے لئے وائٹ ہاؤس سمیت تمام اہم سرکاری اور فوجی عمارتوں پر پرچم سر نگوٕ ں رہیں گے۔ ایری زونا کی موجودہ گورنر نے بھی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ریاستی پرچم سرنگوں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن کانگرس ایری زونا کے شہر ٹکسان کے ایک فوڈ اسٹور کے باہر ایک عوامی اجتماع میں شریک تھیں کہ ایک مشتبہ شخص نے ان کے سرپر گولی مارنے کے بعد دوسرے لوگوں پر فائرنگ کردی۔

امریکی ایوان نمائیندگان کے سپیکر جان بینر نے اتوار کوایوان میں اس ہفتے کے دوران مجوزہ قوانین پر ہونے والی ووٹنگ موخر کرنے کااعلان کیا ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ تشدد کا کوئی واقعہ کانگرس کا کام کو نہیں روک سکتا۔

پولیس نےمبینہ طور پر فائرنگ میں ملوث ایک بائیس سالہ نوجوان جارڈ لونرکو گرفتار کر لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG